Blog
Books
Search Hadith

فصل: کھجور اور عجوہ کی فضیلت

۔ (۱۲۷۷۱)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَاشِۃَ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((بَیْتٌ لَیْسَ فِیْہِ تَمْرٌ کَأَنْ لَیْسَ فِیْہِ طَعَامٌ۔)) (مسند احمد: ۲۵۲۴۷)

۔ (دوسری سند) سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں، وہاں گویا کھانا ہی نہیں۔
Haidth Number: 12771
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۷۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… ہمارے ہاں اس حدیث کے مطابق گندم یا چاول کی مثال دی جا سکتی ہے، کیونکہ عرب جس طرح کھجور کو بطورِ غذا استعمال کرتے تھے، اس طرح ہم گندم یا چاول کو استعمال کرتے ہیں، یعنی ہمارے ہاں جس گھر میں گندم یا چاول موجود ہوں تو اس گھر والوں کا گزارہ ہو سکے گا، لیکن اگر یہ چیزیں بھی نہ ہوں تو وہ بیچارے کیا کریں گے، جیسا کہ بعض غریب لوگوں کا حال ہے۔ حدیث کا مفہوم اگر عام سمجھا جائے تو مطلب یہ ہے جس آدمی یا گھر والوں کی غذا میں کھجور شامل نہ ہو وہ غذائی کمی کا شکار رہیں گے۔ کھجور کے کثیر الفوائد ہونے پر اگر نظر ہو تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا یہ فرمان بخوبی سمجھ میں آنے والا ہے۔ (عبداللہ رفیق)