Blog
Books
Search Hadith

فصل: کھجور اور عجوہ کی فضیلت

۔ (۱۲۷۷۴)۔ عَنْ أَبِی أَسِیدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((کُلُوا الزَّیْتَ وَادَّہِنُوْا بِہِ فَإِنَّہُ مِنْ شَجَرَۃٍ مُبَارَکَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۶۱۵۱)

سیدنا ابو اسید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم زیتون کھاؤ اور جسم پر بھی لگایا کرو، بے شک یہ ایک بابرکت شجر کا ہے۔
Haidth Number: 12774
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۷۴) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، اخرجہ الترمذی: ۱۸۵۲ (انظر: ۱۶۰۵۵)

Wazahat

فوائد:… زیتون کے تیل کی فضیلت میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد کافی ہے: {یُوقَدُ مِنْ شَجَرَۃٍ مُبٰرَکَۃٍ زَیْتُوْنِۃٍ لَا شَرْقِیَّۃٍ وَّلَا غَرْبِیَّۃٍ یَکَادُ زَیْتُہَا یُضِیئُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْہُ نَارٌ } (سورۂ نور: ۳۵) … (وہ چراغ) ایک بابرکت درخت زیتون کے تیل سے جلایا جاتا ہو جو درخت نہ مشرقی ہے نہ مغربی، خود وہ تیل قریب ہے کہ آپ ہی روشنی دینے لگے اگرچہ اسے آگ نہ بھی چھوئے۔ روغن زیتون کے کئی فوائد ہیں، علامہ ابن قیم نے (زاد المعاد) میں ان فوائد کا تذکرہ کیا ہے۔