Blog
Books
Search Hadith

ذِمِّی لوگوں کا جزیہ کی ادائیگی بند کر دینے کا بیان

۔ (۱۲۸۷۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہٗکَانَیَقُوْلُ: کَیْفَ اَنْتُمْ اِذَا لَمْ تَجْتَبُوْا دِیْنَارًاوَلَا دِرْھَمًا؟ فَقِیْلَ لَہُ: وَھَلْ تَرٰی ذٰلِکَ کَائِنًا یَااَبَاھُرَیْرَۃَ؟ فَقَالَ: وَالَّذِیْ نَفْسُ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ بِیَدِہِ! عَنْ قَوْلِ الصَّادِقِ الْمَصْدُوْقِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ قَالُوْا: وَعَمَّ ذَاکَ؟ قَالَ: تُنْتَہَکُ ذِمَّۃُ اللّٰہِ وَذِمَّۃُ رَسُوْلِہٖفَیَشُدُّ اللّٰہُ قُلُوْبَ اَھْلِ الذِّمَّۃِ فَیَمْنَعُوْنَ مَا بِاَیْدِیْہِمْ، وَالَّذِیْ نَفْسُ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ بِیَدِہِ لَیَکُوْنَنَّ مَرَّتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۸۳۶۸)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے تھے: تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تمہیں (جزیہ کے) دینار و درہم وصول نہیں ہوں گے، کسی نے ان سے پوچھا:اے ابو ہریرہ ! کیا آپ کا خیال یہ ہے کہ ایسا ہوگا؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے!یہ تو صادق و مصدوق ہستی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا فرمان ہے۔ لوگوں نے کہا: ایسا کیوں ہوگا؟ انھوں نے کہا: جب اللہ اور اس کے رسول کے عہد کی پاسداری نہیں کی جائے گی، تو اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ ذمیوں کے دلوں کو سخت کر دے گا اور اس طرح وہ اس چیز کو روک لیں گے، جو ان کے ہاتھ میں ہو گی، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے! ایسا ضرور ہو کر رہے گا۔ انہوںنے یہ بات دو مرتبہ دہرائی۔
Haidth Number: 12874
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۸۷۴) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ ابویعلی: ۶۶۳۱، وعلقہ البخاری: ۳۱۸۰ (انظر: ۸۳۸۶)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی وجہ سے مسلمانوں میں تو بے برکتی، نحوست، خباثت اور نجاست آتی ہے، لیکن اس معصیت کا بظاہر سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ مسلمان مرعوب ہو جاتا ہے اور کافرغالب، اس وقت کوئی اسلامی مملکت اپنے امورِ سلطنت میں آزاد نہیں ہے، بلکہ کوئی سے دو اسلامی ملک اپنی مرضی سے آپس میں آزادانہ تجارت نہیں کر سکتے، ایک دوسرے کو اسلحہ منتقل نہیں کر سکتے، بلکہ اغیار کے اشاروں کے مطابق باہمی تعلقات میں کشیدگی پیدا کر لیتے ہیں اور دیکھا جاتا ہے کہ ایک مسلمان حکمران مسلم مملکت پر حملہ کرنے کے لیے دنیائے کفر کو اپنے ملک کی سرزمین اور اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہوتا ہے۔ ذہن نشین کرلیں کہ یہ کافروں کا رعب نہیں ہے ، یہ اپنوں کی بزدلی ہے، یہ عہدوں کی حرص ہے، یہ اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے، بقولِ علامہ اقبال: وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہو کر تم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہو کر غور کرو، سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا غلبہ اور رعب کیوں تھا؟ یہی وجہ تھی کہ انھوں نے اسلام میں عزت و عظمت کو تلاش کیا اور ہم نے اسلام سے بیگانگی کو اپنے اقتدار کی مضبوطی کی علامت سمجھا۔