Blog
Books
Search Hadith

فتنوں سے متعلقہ سیدناحذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی روایات

۔ (۱۲۸۸۳)۔ وَعَنْ حُذَیْفَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اُحْصُوْا لِیْ کَمْ یَلْفِظُ الاِْسْلَامَ۔)) قُلْنَا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَتَخَافُ عَلَیْنَا وَنَحْنُ مَابَیْنَ السِّتِّمِائَۃِ اِلَی السَّبْعِمِائَۃِ؟ قَالَ: فَقَالَ: ((اِنَّکُمْ لَا تَدْرُوْنَ لَعَلَّکُمْ اَنْ تُبْتَلُوْا۔)) قَالَ: فَابْتُلِیْنَا حَتّٰی جَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا لاَ یُصَلِّیْ اِلاَّ سِرًّا۔ (مسند احمد: ۲۳۶۴۸)

سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میرے لیے اسلام کا کلمہ پڑھنے والوں کو شمار کرو۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہمارے بارے میں کوئی ڈر ہے، جبکہ ہماری تعداد چھ سو سے سات سوکے درمیان ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نہیں جانتے، ہو سکتا ہے کہ تم پر آزمائشیں آ پڑیں۔ سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: چنانچہ ہمیں اس طرح آزمایا گیا کہ آدمی کو نماز بھی چھپ چھپ کر ادا کرنا پڑی۔
Haidth Number: 12883
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۸۸۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۰۶۰، ومسلم: ۱۴۹ (انظر: ۲۳۲۵۹)

Wazahat

فوائد:… بنو امیہ کے زمانے میں یہ پیشین گوئی پوری ہو چکی ہے، حافظ ابن حجر نے کہا: یہ صحیح ثابت ہے کہ حجاج بن یوسف اور اس کا امیر ولید وغیرہ نماز کو اس کے پورے وقت سے لیٹ کر دیتے تھے، اس بارے میں آثار مشہور ہیں، مصنف عبد الرزاق میں ہے: امام عطاء ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ کہتے ہیں: ایک دن ولید نے نمازِ جمعہ اتنی لیٹ کر دی کہ شام ہو گئی، پس میں آیا اور بیٹھنے سے پہلے نمازِ ظہر پڑھ لی اور پھر بیٹھ کر اشارے سے نمازِ عصر پڑھی، جبکہ وہ ابھی تک جمعہ کا خطبہ دیے جا رہا تھا۔ امام عطاء نے قتل کے ڈر سے ایسے کیا تھا، ایک روایت امام بخاری کے شیخ ابو نعیم نے اپنی کتاب الصلاۃ میں بیان کی ہے، ابو بکر بن عتبہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو جحیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پہلو میں نماز پڑھی، اُدھر حجاج نے نماز پڑھنے میں شام کر دی، پس سیدنا ابو جحیفہ کھڑے ہوئے اور انھوں نے اپنی نماز پڑھ لی، انھوں نے یہ اثر بھی نقل کیا ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما حجاج کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، لیکن جب اس نے نماز کو مؤخر کرنا شروع کیا تو وہ اس کے ساتھ پڑھنے کے لیے آتے ہی نہیں تھے، نیز محمد بن ابی اسماعیل نے کہا: میں مِنٰی میں تھا اور ولید پر صحیفے پڑھے جا رہے تھے، پس ان لوگوں نے نماز کو لیٹ کر دیا، میں نے سعید بن جبیر اور عطاء کو دیکھا کہ وہ بیٹھ کر اشاروں سے نماز ادا کر رہے تھے۔(فتح الباری: ۲/ ۱۴)