Blog
Books
Search Hadith

وہ احادیث ِ مبارکہ جو لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ … کے الفاظ سے شروع ہوتی ہیں اس سلسلے میں سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی احادیث

۔ (۱۲۸۸۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰییَتَقَارَبَ الزَّمَانُ فَتَکُوْنُ السَّنَۃُ کَالشَّہْرِ، وَیَکُوْنُ الشَّہْرُ کَالْجُمُعَۃِ، وَتَکُوْنُ الْجُمُعَۃُ کَالْیَوْمِ، وَیَکُوْنُ الْیَوْمُ کَالسَّاعَۃِ، وَتَکُوْنُ السَّاعَۃُ کَاِحْتِرَاقِ السَّعَفَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۹۵۶)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک کہ زمانہ اس قدرمختصر نہیں ہوجائے گا کہ ایک سال ایک مہینے کے برابر، ایک مہینہ ایک ہفتے کے برابر، ایک ہفتہ ایک دن کے برابر،ایک دن ایک گھڑی کے برابراور ایک گھڑی اس لمحے کے برابر ہو جائے گی، جس میں کھجور کا خشک پتہ جل جاتا ہے۔
Haidth Number: 12885
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۸۸۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ ابویعلی: ۶۶۸۰، وابن حبان: ۶۸۴۲(انظر: ۱۰۹۴۳)

Wazahat

فوائد:… اب وقت تیزی سے گزر رہا ہے، وقت میں واقعی بہت بے برکتی آ گئی ہے۔