Blog
Books
Search Hadith

وہ احادیث ِ مبارکہ جو لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ … کے الفاظ سے شروع ہوتی ہیں اس سلسلے میں سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی احادیث

۔ (۱۲۸۸۷)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰییَکْثُرَ فِیْکُمُ الْمَالُ وَیَفِیْضَ حَتّٰییَہُِمَّ رَبُّ الْمَالِ مَنْ یَّقْبَلُ مِنْہٗصَدَقَتَہٗقَالَ: وَیُقْبَضُ الْعِلْمُ، وَیَقْتَرِبُ الزَّمَانُ، وَتَظْہَرُ الْفِتَنُ، وَیَکْثُرُ الْھَرْجُ۔)) قَالُوْا: اَلْھَرْجُ اَیُّمَا ھُوَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((اَلْقَتْلُ اَلْقَتْلُ۔)) (مسند احمد: ۸۱۲۰)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت قائم ہوگی جب تمہارے اندر مال و دولت اس قدر عام ہوجائے گا کہ مال دار آدمی اس وجہ سے پریشان ہوجائے گا کہ اس کا صدقہ کون قبول کرے گا اور علم چھین لیا جائے گا، وقت مختصر ہوجائے گا، فتنے برپا ہوں گے اور ھَرْج عام ہوگا۔ صحابہ نے دریافت کیا: اللہ کے رسول! ھرج سے کیا مراد ہے؟آپ نے فرمایا: قتل ہے، قتل۔
Haidth Number: 12887
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۸۸۷) تخریج: أخرج شطرہ الثانی البخاری: ۶۰۳۷، وأخرجہ مقطعا مسلم: ص ۷۰ و۲۰۵۸ و ۲۲۱۵(انظر: ۸۱۳۵)

Wazahat

فوائد:… مال و دولت تو اب بھی بہت زیادہ ہے، لیکن ابھی تک صدقہ قبول کرنے والے فقراء و مساکین کی تعداد بھی خاصی ہے۔