Blog
Books
Search Hadith

وہ احادیث ِ مبارکہ جو لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ … کے الفاظ سے شروع ہوتی ہیں اس سلسلے میں سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی احادیث

۔ (۱۲۸۹۴)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَاتَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰی تَقْتَتِلُ فِئَتَانِ عَظِیْمَتَانِیَکُوْنُ بَیْنَہُمَا مَقْتَلَۃٌ عَظِیْمَۃٌ وَدَعْوَاھُمَا وَاحِدَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۰۸۷۶)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ دو بڑے گرہوں کے درمیان بڑی جنگ نہ ہو جائے اور دونوں کا دعوی بھی ایک ہوگا۔
Haidth Number: 12894
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۸۹۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۹۳۵، ۷۱۲۱، ومسلم: ص ۲۲۱۴(انظر: ۱۰۸۶۴)

Wazahat

فوائد:… ان دو گروہوں سے مراد سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے گروہ ہیں، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت کے زمانے میں ان دو گروہوں کے درمیان جنگ صفین ہوئی تھی، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت کے بعد سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ذریعے ان دو گروہوں کے درمیان صلح ہو گئی تھی۔