Blog
Books
Search Hadith

امام مہدی کی بیعت اور ان کے مخالفین کا زمین میں دھنسنے کا بیان

۔ (۱۲۹۳۱)۔ وَعَنْ صَفِیَّۃَ اُمِّ الْمُوْمِنِیْنَ ( ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ) قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ: ((لَا یَنْتَہِی النَّاسُ عَنْ غَزْوِ ہٰذَا الْبَیْتِ حَتّٰییَغْزُوْہُ جَیْشٌ حَتّٰی اِذَا کَانُوْا بِبَیْدَائَ مِنَ الْاَرْضِ خُسِفَ بِاَوَّلِھِمْ وَآخِرِ ھِمْ وَلَمْ یَنْجُ اَوْسَطُہُمْ۔)) قَالَتْ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَرَاَیْتَ الْمُکْرَہَ مِنْہُمْ؟ قَالَ: ((یَبْعَثُہُمُ اللّٰہُ عَلٰی مَا فِیْ اَنْفُسِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۳۹۵)

ام المومنین سیدہ صفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگ اس بیت اللہ پر چڑھائی کرتے رہنے سے باز نہیں آئیں گے، یہاں تک کہ اسی طرح کا ایک لشکر یہی ارادہ کر کے چلے گا، لیکن جب وہ بیداء کے مقام تک پہنچیں گے توان کے شروع والے، آخر والے سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا اور درمیان والے بھی نہیں بچ سکیں گے۔ سیدہ صفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان لوگوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، جو مجبوراً آئے ہوں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ ان کو ان کے دلوں کی نیتوں کے مطابق اٹھائے گا۔
Haidth Number: 12931
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۹۳۱) تخریج: حدیث صحیح دون قولہ: لاینتھی الناس عن غزو ھذا البیت ، وھذا اسناد ضعیف لجھالۃ ابن صفوان، واختلف علیہ فیہ، أخرجہ ابویعلی: ۷۰۶۹، ۷۱۱۶ (انظر: ۲۶۸۵۸)

Wazahat

Not Available