Blog
Books
Search Hadith

جزیرۂ عرب ، فارس اور روم کے غزوات کا بیان

۔ (۱۲۹۳۲)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو ثَنَا اَبُوْ اِسْحٰقَ یَعْنِی الْفَزَارِیَّ عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرِ بْنِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ عَنْ نَافِعِ بْنِ عُتْبَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کُنْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ غَزَاۃٍ فَاَتَاہُ قَوْمٌ مِنْ قِبَلِ الْمَغْرِبِ عَلَیْہِمْ ثِیَابُ الصُّوْفِ فَوَافَقُوْہُ عِنْدَ اَکَمَۃٍ وَھُمْ قِیَامٌ وَھُوَ قَاعِدٌ، فَاَتَیْتُہُ فَقُمْتُ بَیْنَھُمْ وَبَیْنَہُ فَحَفِظْتُ مِنْہُ اَرْبَعَ کَلِمَاتٍ اَعُدُّھُنَّ فِیْیَدِیْ، قَالَ: ((تَغْزُوْنَ جَزِیْرَۃَ الْعَرَبِ فَیَفْتَحُہَا اللّٰہُ، ثُمَّ تَغْزُوْنَ فَارِسَ فَیَفْتَحُہَا اللّٰہُ، ثُمَّ تَغْزُوْنَ الرُّوْمَ فَیَفْتَحُہَا اللّٰہُ، ثُمَّ تَغْزُوْنَ الدَّجَّالَ فَیَفْتَحُہُ اللّٰہُ۔)) قَالَ: نَافِعٌ: یَاجَابِرُ! اَلاَ تَرٰی اَنَّ الدَّجَّالَ لَا یَخْرُجُ حَتّٰی تُفْتَحَ الرُّوْمُ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۸۲)

سیدنا نافع بن عتبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک تھا،مغرب کے علاقے سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس کچھ لوگ آئے، انھوں نے اونی لباس کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ایک ٹیلے کے پاس ان کی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملاقات ہوئی، وہ کھڑے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھے ہوئے تھے، میں بھی آکر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اور ان کے درمیان کھڑا ہوگیا اور میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چار باتیں یاد کر لیں، اب میں ان کو اپنے ہاتھ پر شمار کر سکتا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا:: تم جزیرۂ عرب کے باسیوں سے لڑائی کرو گے‘ اللہ تعالیٰ فتح نصیب فرمائے گا‘ پھر فارس سے لڑائی ہو گی‘ وہ بھی فتح ہو جائے گا‘ پھر روم سے لڑائی ہو گی، اللہ تعالیٰ فتح دے گا اور پھر تم دجال سے لڑائی کرو گے‘ اس پر بھی اللہ تعالیٰ تم کو فتح سے ہمکنار کرے گا۔
Haidth Number: 12932
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۹۳۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۹۰۰(انظر: ۱۸۹۷۳)

Wazahat

فوائد:… یہ احادیث، اعلامِ نبوت میں سے ہیں، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کے بعد بہت جلد یہ پیشین گوئیاں پوری ہو گئیں اور دنیا کی بڑی بڑی سلطنتیں مسلم مجاہدوں کے قدموں میں ڈھیر ہو گئیں، البتہ ابھی تک دجال سے لڑائی باقی ہے، ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ بیچارہ بھی مغلوب ہو جائے گا۔