Blog
Books
Search Hadith

ابن صیاد کے خلافِ عادت امور کا بیان

۔ (۱۲۹۶۸)۔ وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بِنِ اَبِیْ بَکْرَۃَ عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَمْکُثُ اَبَوَا الدَّجَّالِ ثَلاَثِیْنَ عَامًّا لَا یُوْلَدُ لَھُمَا ثُمَّ یُوْلَدُ لَھُمَا غُلَامٌ اَعْوَرُ اَضَّرُّ شَیْئٍ وَاَقَلُّہُ نَفْعًا، یَنَامُ عَیْنَاہُ وَلَایَنَامُ قَلْبُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۷۹۴)

سیدناابو بکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دجال کے والدین کے ہاں تیس برس تک اولاد نہیں ہوگی، اس کے بعد ان کے ہاں ایک کانا بچہ پیدا ہوگا،وہ زیادہ نقصان والا اور کم نفع والابچہ ہوگا، جب وہ سوئے گا تو اس کی آنکھیں سوئیں گی اور دل جاگتا ہوگا۔
Haidth Number: 12968
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۹۶۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف علی بن زید بن جدعان ومؤمل بن اسماعیل، أخرجہ الترمذی: ۲۲۴۸ (انظر: ۲۰۵۲۰)

Wazahat

فوائد:… علامہ ابن اثیر نے النہایہ میں کہا: ابن صیاد ایک یہودی تھا یا ان کے ساتھ ملا جلا رہتا تھا، اس کا نام صاف کہا گیا ہے، اس کے پاس کہانت اور جادو کا علم تھا اور یہ اپنے وقت میں اللہ کے ایمان دار بندوں کے لیے ایک امتحان تھا تاکہ جو ہلاک ہو، دلیل کے ساتھ ہلاک ہو اور جو زندہ رہے، دلیل کے ساتھ زندہ رہے، اکثر کہتے ہیں کہ یہ مدینے میںمرا اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعہ حرہ کے موقع پر اسے گم پایا گیا اور پھر ملا نہیں۔