Blog
Books
Search Hadith

فتنہ دجال کے بڑے ہونے اور اس کے ظہور کی علامتوں کا بیان

۔ (۱۲۹۷۵)۔ وَعَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: لَمَّا فُتِحَتْ اِصْطِخَرُ نَادٰی مُنَادٍ: اَلَا اِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ، قَالَ: فَلَقِیَہُمُ الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقَالَ: لَوْلَا مَاتَقُوْلُوْنَ لَاَخْبَرْتُکُمْ اَنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَایَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتّٰییَذْھَلَ النَّاسُ عَنْ ذِکْرِہٖوَحَتّٰی تَتْرُکَ الْاَئِمَّۃُ ذِکْرَہُ عَلٰی الْمَنَابِرِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۷۸۸)

راشد بن سعد کہتے ہیں: جب اصطخر فتح ہوا، تو ایک مُنادِی نے یہ آواز دی: خبردار! دجال کا ظہور ہوچکا ہے، یہ سن کر سیدنا مصعب بن جثامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لوگوں کو جاکرملے اور کہا:جو کچھ تم کہہ رہے ہو، ایسا اگر نہ ہوتا تو میں تمہیں بتلاتا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ: اس وقت تک دجال کا ظہور نہیں ہوگا، جب تک ایسا نہ ہو جائے کہ لوگ اس کے ذکر سے مکمل طور پر غافل ہوجائیں اور ائمہ یعنی خطباء حضرات منبروں پر اس کا ذکر کرنا چھوڑ دیں۔
Haidth Number: 12975
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۹۷۵) تخریج: اسنادہ ضعیف، راشد بن سعد المقرائی الحمصی لم یدرک الصعب بن جثامۃ، وبقیۃ بن الولید یدلس ویسوی، ومثلہ یحتاج الی التصریح فی جمیع طبقات الاسناد، ثم انہ انفرد بہ، وھو ممن لا یحتمل تفردہ (انظر: ۱۶۶۶۷)

Wazahat

Not Available