Blog
Books
Search Hadith

ان لوگوں کا تذکرہ، جن کو اللہ تعالیٰ فتنۂ دجال سے محفوظ رکھے گا

۔ (۱۳۰۰۲)۔ وَعَنْ اَبِیْ قِلَابَۃَ قَالَ: رَاَیْتُ رَجُلًا بِالْمَدِیْنَۃِ وَقَدْ طَافَ النَّاسُ بِہٖوَھُوَیَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَاِذَا رَجُلٌ مِّنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ:فَسَمِعْتُہُ وَھُوَ یَقُوْلُ: ((اِنَّ مَنْ بَعْدَکُمُ الْکَذَّابُ الْمُضِلُّ وَاِنَّ رَاْسَہُ مِنْ بَعْدِہِ حُبُکٌ حُبُکٌ حُبُکٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَاِنَّہُ سَیَقُوْلُ اَنَا رَبُّکُمْ فَمَنْ قَالَ: لَسْتَ رَبَّنَا، لٰکِنْ رَبُّنَا اللّّٰہُ عَلَیْہِ تَوَکَّلْنَا وَاِلَیْہِ اَنَبْنَا نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّکَ لَمْیَکُنْ لَہُ عَلَیْہِ سُلْطَانٌ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۴۶)

ابو قلابہ کہتے ہیں: میں نے مدینہ منورہ میںایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ ا س کے ارد گرد جمع تھے اور وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا کہتے ہوئے احادیث بیان کر رہا تھا، وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ایک صحابی تھا، پھر میں نے اسے یہ بیان کرتے ہوئے سنا: تمہارے بعد ایک گمراہ کرنے والا جھوٹا آدمی آئے گا، اس کے سر کے بال پیچھے سے گھونگریالے ہوں گے، گھونگریالے، گھونگریالے، اور وہ کہے گا کہ وہ تمہارا ربّ ہے، جس نے اس سے کہا: تو ہمارا رب نہیں ہے، ہمارا رب تو اللہ ہے، ہم نے اسی پر توکل کیا، اسی کی طرف رجوع کیا اور ہم تیرے شر سے اسی اللہ کی پناہ چاہتے ہیں، تو کذاب کا اس پر کوئی بس نہیں چلے گا۔
Haidth Number: 13002
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۰۰۲) تخریج: اسنادہ صحیح (انظر: ۲۳۱۵۹)

Wazahat

فوائد:… جب مؤمن کا دجال سے سامنا ہو جائے تو وہ یہ دعا پڑھے: لَسْتَ رَبَّنَا، لٰکِنْ رَبُّنَا اللّّٰہُ عَلَیْہِ تَوَکَّلْنَا وَاِلَیْہِ اَنَبْنَا نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّکَ۔ اس دعا کی برکت سے وہ دجال کے تسلط سے محفوظ ہو جائے گا۔