Blog
Books
Search Hadith

چوپائے کا ظہور

۔ (۱۳۰۴۰)۔ وَعَنْ بُرَیْدَۃَ الْاَسْلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: ذَھَبَ بِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلٰی مَوْضِعٍ بِالْبَادِیَۃِ قَرِیْبًا مِّنْ مَکَّۃَ فَاِذَا اَرْضٌ یَابِسَۃٌ حَوْلَھَا رَمْلٌ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تَخْرُجُ الدَّابَّۃُ مِنْ ہٰذَا الْمَوْضِعِ۔)) فَاِذَا فِتْرٌ فِیْ شِبْرٍ۔ (مسند احمد: ۲۳۴۱۱)

سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے اپنے ساتھ لیے مکہ کے قریب ایک دیہاتی جگہ تشریف لے گئے، وہاں ایک خشک زمین تھی، اس کے ارد گرد ریت تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس مقام سے چوپایہ ظہور پذیر ہوگا۔ وہاں ایک بالشت کے برابر دراڑسی تھی۔
Haidth Number: 13040
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۰۴۰) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا من اجل خالد بن عبید ابی عصام العتکی، فھو متروک الحدیث، أخرجہ ابن ماجہ: ۴۰۶۷ (انظر: ۲۳۰۲۳)

Wazahat

فوائد:… دابّۃ (زمین کا چوپایہ)، اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَ اِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْہِمْ اَخْرَجْنَا عَلَیْہِمْ دَآبَّۃً مِّنَ الْاَرْضِ تُکَلِّمُہُمْ اَنَّ النَّاسَ کَانُوْا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ} (سورۂ نمل: ۸۲): جب ان کے اوپر عذاب کا وعدہ ثابت ہو جائے گا، ہم زمین سے ان کے لیے ایک جانور نکالیں گے، جو ان سے باتیں کرتا ہو گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے۔