Blog
Books
Search Hadith

لوگوں کو ان کی قبروں سے اٹھائے جانے ، میدان ِ حشر میں جمع کیے جانے اور ان کی اس وقت کی شدید گھبراہٹ کا بیان لوگوں کو اٹھائے جانے کا اور سب سے پہلے اٹھائے جانے والے بشر کا بیان

۔ (۱۳۰۶۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((یَاْکُلُ التُّرَابُ کُلَّ شَیْئٍ مِنَ الْاِنْسَانِ اِلَّاعَجْبَ ذَنَبِہِ۔)) قِیْلَ: وَمِثْلُ مَا ھُوَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((مِثْلُ حَبَّۃِ خَرْدَلٍ مِّنْہُ تَنْبُتُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۵۰)

سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مٹی دم کی جڑ کے آخری حصے کے علاوہ انسان کے پورے جسم کو کھا جاتی ہے۔ کسی نے کہا: اس کی مقدار کیا ہوتی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رائی کے دانے کے برابر، تم اسی سے دوبارہ اگو گے۔
Haidth Number: 13068
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۰۶۸) تخریج: حدیث حسن لغیرہ، أخرجہ ابویعلی: ۱۳۸۲، وابن حبان: ۳۱۴۰، والحاکم: ۴/ ۶۰۹ (انظر: ۱۱۲۳۰/۳)

Wazahat

فوائد:… بعض افراد کے مکمل جسم بھی قبر میں سالم رہتے ہیں، بہرحال ہر شخص کی عجب الذنب باقی رہتی ہے، باقی جسم فنا ہو جائے یا باقی رہے، اسی سے انسان کو دوبارہ پیدا کیا جائے گا۔