Blog
Books
Search Hadith

مؤذن کا جواب نہ دینے اور اذان کے بعد مسجد سے نکلنے کی وعید

۔ (۱۳۱۵) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَارَوْحٌ ثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمَّارِ بِنْ أَبِیْ عَمَّارٍ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِثْلُہُ وَزَادَ فِیْہِ وَکَانَ الْمُؤَذِّنُ یُؤَذِّنُ إِذَا بَزَغَ الْفَجْرُ۔ (مسند احمد: ۱۰۶۳۸)

اور دوسری سند کے ساتھ مروی حدیث میں یہ زائد بات ہے: سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اور مؤذن اُس وقت اذان کہتا جب فجر طلوع ہوجاتی ۔
Haidth Number: 1315
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۵) تخر یـج: …اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ أخرجہ البیھقی: ۴/ ۲۱۸، والحاکم: ۱/ ۲۰۳ (انظر: ۱۰۶۳۰)

Wazahat

فوائد:… (۱) اذان کے بعد کسی شرعی عذر کے بغیر ادائیگی ٔ نماز سے پہلے نہیں نکلنا چاہیے، آج کل اکثر لوگوں کا رویہیہ ہے کہ اگر وہ اذان کے وقت مسجد میں موجود ہوں تو کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر جماعت کے شروع ہونے تک مسجد سے باہر چلے جاتے ہیں اور کوئی پروا نہیں کرتے۔ درج ذیل احادیث پر غور کریں: ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((لَا یَسْمَعُ النِّدَائَ أَحَدٌ فِیْ مَسْجِدِیْ ھٰذَا ثُمَّ یَخْرُجُ مِنْہُ إِلاَّ لِحَاجَۃٍ ثُمَّ لَا یَرْجِعُ إِلاَّ مُنَافِقٌ۔)) یعنی: وہ آدمی منافق ہے، جو میری اس مسجد میں موجود ہو، اذان سنے اور ضرورت کے بغیر نکل جائے اور پھر واپس نہ لوٹے۔ (مسند احمد، مسند طیالسی، صحیحہ: ۲۵۱۸) (۲)… امام البانی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کہتے ہیں: اس حدیث میں مسجد نبوی کا بطورِ خاص ذکر کیا گیا ہے، لیکن اس حدیث کا مفہوم تمام مساجد کو شامل ہے، کیونکہ کثیر احادیث جماعت کے وجوب پر دلالت کرتی ہے اور مسجد سے نکلنے کی وجہ سے یہ واجب فوت ہو جاتا ہے۔ (صحیحہ: ۲۵۱۸) جو لوگ مسجد کے انتہائی قریب اور فارغ ہونے کے باوجود نماز باجماعت کا یا سرے سے نماز کا اہتمام نہیں کرتے، ان کو درج ذیل احادیث پر غور کرنا چاہیے۔ کعب بن عجرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: ((یَارَسُوْلَ اللّٰہِ إِنِّی أَسْمَعُ النَّدَائَ وَلَعَلِّیْ لَا أَجِدُ قَائِدًا؟ قَالَ: ((إِذَا سَمِعْتَ النِّدَائَ، فَأَجِبْ دَاعِیَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔)) اے اللہ کے رسول! میں اذان تو سنتا ہوں لیکن میرے پاس کوئی قائد نہیں (جو مجھے مسجد میں لے آئے)؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تو اذان سنے تو اللہ تعالیٰ کے داعی کی پکار پر لبیک کہہ (اور مسجد میں پہنچ)۔ (دارقطنی: ۱۹۷، سنن بیہقی: ۳/ ۵۷، صحیحہ: ۳۵۴) سیّدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((مَنْ سَمِعَ النِّدَائَ فَلَمْ یَأْتِ فَـلَا صَلَاۃَ لَہٗاِلَّامِنْعُذْرٍ۔)) (ابوداود،ابن ماجہ) یعنی: جو آدمی اذان سننے کے باوجود نماز باجماعت کے ساتھ ادا نہ کرے تو اس کی کوئی نماز نہیں، الا یہ کہ کوئی عذر ہو۔ (۳)… اگر اس باب کی تمام روایات پر غور کیا جائے تو ثابت ہو گا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد ِ مبارک میں، بلکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موجودگی میں اذان کی ابتدا اللہ اکبر اللہ اکبر کے الفاظ سے ہوتی تھی اور یہی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تعلیم تھی، لیکن بعد میں بدعتی لوگوں اور روافض نے اعوذ باللہ … یا بسم اللہ … یا الصلاۃ والسلام… وغیرہ کا اضافہ کر لیا۔ (۴)… سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی حدیث کے شروع میں سحری کرنے والے کے لیے ایک رخصت کا بیان ہے کہ وہ بامر مجبوری طلوع فجر کے باوجود سحری کا کھانا کھا سکتا ہے۔ کلیہ تو یہی ہے کہ طلوع فجرِ صادق سے ہی سحری کا وقت ختم ہو جاتا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صحابہ کے لیے اذان فجر کو معیار قرار دیا تھا، کیونکہ طلوع فجر اور اذان فجر کا ایک وقت ہوتا ہے، اس حدیث میں ایک رخصت کا بیان ہے کہ اگر کسی آدمی سے تاخیر ہو جاتی ہے اور وہ اذان سے پہلے سحری سے فارغ نہیں ہو پاتا تو اسے چندلقمے کھا لینے کی اجازت ہے۔ حدیث کے الفاظ پر غور کیا جائے کہ کس شخص کو ضرورت پورا کرنے کی اجازت ہے۔ اس رخصت کا یہ مفہوم نہیں کہ اذان سننے کے بعد تفصیل کے ساتھ چائے وائے اور مختلف ڈشوں کا اہتمام شروع ہو جائے۔ (انتہت ابواب الاذان والاقا مۃ)