Blog
Books
Search Hadith

لوگوں کو ان کی قبروں سے اٹھائے جانے ، میدان ِ حشر میں جمع کیے جانے اور ان کی اس وقت کی شدید گھبراہٹ کا بیان لوگوں کو اٹھائے جانے کا اور سب سے پہلے اٹھائے جانے والے بشر کا بیان

۔ (۱۳۰۷۳)۔ وَعَنْ حَکِیْمِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ الْبَہْزِیِّ عَنْ اَبِیْہِ (مُعَاوِیَۃَ بْنِ حَیْدَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ: ((ھٰہُنَا تُحْشَرُوْنَ ثَلَاثًا رُکْبَانًا وَمُشَاۃً وَعَلٰی وُجُوْھِکُمْ تُوْفُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ سَبْعُوْنَ اُمَّۃً،اَنْتُمْ آخِرُ الْاُمَمِ وَاَکْرَمُہَا عَلَی اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی، تَاْتُوْنَ فِی الْقِیَامَۃِ وَعَلٰی اَفْوَاھِکُمْ الْفِدَامُ، اَوَّلُ مَایُعْرِبُ عَنْ اَحَدِکُمْ فَخِذُہُ۔)) قَالَ ابْنُ اَبِیْ بُکَیْرٍ: فَاَشَارَ بِیَدِہٖ اِلَی الشَّامِ فَقَالَ: ((اِلٰی ھٰہُنَا تُحْشَرُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۲۵۸، ۲۰۲۵۹، ۲۰۲۶۰)

سیدنا معاویہ بن حیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہیں تین طرح سے اٹھایا جائے گا، بعض لوگ سوار ہوں گے، بعض پیدل چلنے والے ہوں گے اور بعض چہروں کے بل چلتے ہوں گے، تم قیامت کے دن ستر کے عدد کو پورا کرو گے، جبکہ تم آخری امت ہو اور تم اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ معزز ہو، تمہارے چہروں پرمہریں لگی ہوں گی، سب سے پہلے تمہاری رانیں بولیں گی۔ ابن ابی بکیر نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ارضِ شام کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: تمہیں وہاں اکٹھا کیا جائے گا۔
Haidth Number: 13073
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۰۷۳) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابن ماجہ : ۲۳۴، والنسائی: ۵/ ۴، ۸۲ (انظر: ۲۰۰۱۱)

Wazahat

فوائد:… قیامت والے دن کل ستر امتیں ہوں گی، سب سے زیادہ تعداد والی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امت ہو گی۔ کامل الایمان لوگ سوار ہو کر اور نیک و بد اعمال والے مؤمن پیدل جائیں گے۔ بڑی رسوائی ان کی ہو گی، جو پاؤں کے بجائے چہرے کے بل چل رہے ہوں گے، یہ کافر لوگ ہوں گے، ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَہُمْ اَوْلِیَاء َ مِنْ دُوْنِہٖ وَنَحْشُرُہُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عَلٰی وُجُوْہِہِمْ عُمْیًا وَّبُکْمًا وَّصُمًّا مَاْوٰیہُمْ جَہَنَّمُ کُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰہُمْ سَعِیْرًا } … اور جنھیں گمراہ کر دے تو تو ان کے لیے اس کے سوا ہرگز کوئی مدد کرنے والے نہیں پائے گا اور قیامت کے دن ہم انھیں ان کے چہروں کے بل اندھے اور گونگے اور بہرے اٹھائیں گے، ان کا ٹھکانا جہنم ہے، جب کبھی بجھنے لگے گی ہم ان پر بھڑکانا زیادہ کر دیں گے۔ (سورۂ اسرائ: ۹۷) ناطق کے مقابلے میں غیر ناطق چیزوں کا گواہی دینے کو حجت و استدلال میں زیادہ بلیغ سمجھا جاتا ہے۔یہ موضوع قرآن مجید میں بھی بیان کیا گیا ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {حَتّٰی اِِذَا مَا جَائُ وْہَا شَہِدَ عَلَیْہِمْ سَمْعُہُمْ وَاَبْصَارُہُمْ وَجُلُودُہُمْ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَo وَقَالُوْا لِجُلُودِہِمْ لِمَ شَہِدْتُمْ عَلَیْنَا قَالُوْا اَنطَقَنَا اللّٰہُ الَّذِیْ اَنطَقَ کُلَّ شَیْئٍ } (سورۂ حم السجدہ: ۲۰، ۲۱) … جب وہ (اللہ کے دشمن) جہنم کے قریب آ جائیں گے تو ان پر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں، ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔ یہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف شہادت کیوں دی۔ وہ جواب دیں گی کہ ہمیں اس اللہ نے قوت ِ گویائی عطا فرمائی جس نے ہر چیز کو بولنے کی طاقت بخشی ہے۔ سورۂ یسین میںبھی یہ موضوع بیان ہوا ہے۔ یہ میدان حشر کے ہولناک مناظرہیں۔ اَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْ غَضَبِہٖ بِفَضْلِہ۔