Blog
Books
Search Hadith

لوگوں کو ان کی قبروں سے اٹھائے جانے ، میدان ِ حشر میں جمع کیے جانے اور ان کی اس وقت کی شدید گھبراہٹ کا بیان لوگوں کو اٹھائے جانے کا اور سب سے پہلے اٹھائے جانے والے بشر کا بیان

۔ (۱۳۰۷۵)۔ وَعَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُبْعَثُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَاَکُوْنُ اَنَا وَاُمَّتِیْ عَلٰی تَلٍّ وَیَکْسُوْنِیْ رَبِّیْ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی حُلَّۃً خَضْرَائَ، ثُمَّ یُوْذَنُ لِیْ فَاَقُوْلُ مَاشَائَ اللّٰہُ اَنْ اَقُوْلَ: فَذٰلِکَ الْمَقَامُ الْمَحْمُوْدُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۸۷۵)

سیدنا کعب بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب قیامت کے دن لوگوں کو اٹھایا جائے گا تو میں اور میری امت ایک بلند ٹیلے پر ہوں گے، میرا ربّ مجھے سبز رنگ کا لباس پہنائے گا، پھرمجھے اجازت دی جائے گی اور جیسے اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا، میں اس کی تعریف کروں گا، یہی مقامِ محمودہوگا۔
Haidth Number: 13075
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۰۷۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم أخرجہ ابن حبان: ۶۴۷۹، والحاکم: ۲/ ۳۶۳ ، والطبرانی فی الکبیر : ۱۹/ ۱۴۲ (انظر: ۱۵۷۸۳)

Wazahat

فوائد:… یہ وہی مقام محمود ہو گا، جہاں رسول ا للہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سجدہ ریز ہو کر اللہ تعالیٰ کے سکھائے ہو ئے کلمات کے ذریعے اس کی حمد و ثنا بیان کریں گے اور پھر وہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت کے بعد اپنی امت کے لیے شفاعت کریں گے۔