Blog
Books
Search Hadith

حشر اور اس میں لوگوں کی کیفیت کا بیان

۔ (۱۳۰۷۹)۔ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ عَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَکَیْفَ بِالْعَوْرَاتِ؟ قَالَ:{لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ۔} (مسند احمد: ۲۵۰۹۵)

۔ (دوسری سند) سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! شرمگاہوں کا کیا بنے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جواباً یہ آیت تلاوت فرمائی: {لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ} (اس دن ان میں سے ہر شخص کا حال ایسا ہوگا جو اسے دوسروں سے بے پروا کر دے گا۔) (سورۂ عبس:۳۷)۔
Haidth Number: 13079
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۰۷۹) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… گھبراہٹ، خوف اور دہشت کی وجہ سے کسی کو ہمت نہیں کہ وہ دوسرے کی اس کی ننگی حالت میں دیکھ سکے۔ نَسْاَلُ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ۔