Blog
Books
Search Hadith

قیامت کے دن کی ہولناکی اور سورج کے لوگوں کے سروں کے قریب ہو جانے کا بیان

۔ (۱۳۰۸۵)۔ وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ لِعَظَمَۃِ الرَّحْمٰنِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰییَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی اِنَّ الْعَرَقَ لَیُلْجِمُ الرِّجَالَ اِلٰی اَنْصَافِ آذَانِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۴۸۶۲)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن رحمان کی تعظیم کے لیے لوگ ربّ العالمین کے لیے کھڑے ہوں گے، یہاں تک کہ پسینہ ان کے نصف کانوں تک پہنچا ہوا ہو گا۔
Haidth Number: 13085
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۰۸۵) تخریج: أخرجہ بنحوہ البخاری: ۴۹۳۸، ومسلم: ۲۸۶۲(انظر: ۴۸۶۲)

Wazahat

فوائد: … لوگ گرمی کی شدت کی وجہ سے پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے۔ زمین میں ستر ہاتھ تک پسینہ ہی پسینہ ہوگا، اور اپنے اپنے اعمال کے حساب سے لوگ پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے۔ کوئی ایڑیوں تک ، کوئی ٹخنوں تک، کوئی نصف پنڈلیوں تک، کوئی گھٹنوں تک، کوئی دبر تک ، کوئی کمر تک ، کوئی کندھوں تک، کوئی گردن تک ، کوئی منہ تک اور کوئی نصف کانوں تک پسینے میں ڈوبا ہوا ہوگا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس دن کی سختی، گرمی، پریشانی اور گھبراہٹ سے محفوظ رکھے اور ہمارے لیے آسانی فرمائے۔ آمین۔