Blog
Books
Search Hadith

جہنم والوںکی تعداد اور ان میں سے بعض کی علامات

۔ (۱۳۰۸۷)۔ وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَبْعَثُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُنَادِیًایُّنَادِیْ: یَا آدَمُ! اِنَّ اللّٰہَ یَاْمُرُکَ اَنْ تَبْعَثَ بَعْثًا مِنْ ذُرِّیَّتِکَ اِلَی النَّارِ فَیَقُوْلُ آدَمُ: یَارَبِّ! وَمِنْ کَمْ؟ قَالَ: فَیُقَالُ لَہُ: مِنْ کُلِّ مِائَۃٍ تِسْعَۃً وَتِسْعِیْنَ۔)) فَقَالَ رَجُلٌ مِّنَ الْقَوْمِ: مَنْ ہٰذَا النَّاجِیْ مِنَّا بَعْدَ ہٰذَا یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((ھَلْ تَدْرُوْنَ مَا اَنْتُمْ فِی النَّاسِ اِلَّا کَالشَّامَۃِ فِی صَدْرِ الْبَعِیْرِ۔)) (مسند احمد: ۳۶۷۷)

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ایک اعلان کرنے والے کو بھیجے گا، وہ یہ اعلان کرے گا: اے آدم! اللہ تجھے حکم دیتا ہے کہ تو اپنی اولاد میں سے جہنم کا حصہ جہنم کی طرف بھیج دے، آدم علیہ السلام کہیں گے: اے رب ! کتنے لوگوں میں سے کتنے؟ ان سے کہا جائے گا: ہر سو میں سے ننانوے کو جہنم کی طرف بھیج دے۔ یہ سن کر ایک صحابی نے کہا: اللہ کے رسول! یہ نجات پانے والا کون ہو گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو اس دن لوگوں میں تمہاری تعداد اس طرح ہوگی، جیسے اونٹ کے سینے پر تل کا نشان ہوتا ہے۔
Haidth Number: 13087
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۰۸۷) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابویعلی بنحوہ مطولا: ۵۱۲۴ (انظر: ۳۶۷۷)

Wazahat

فوائد:… دونوں احادیث میں امت ِ مسلمہ کو پرامید رہنے کا مژدہ دیا گیا ہے، بہرحال زیادہ سے زیادہ توشۂ آخرت جمع کرنا چاہیے۔