Blog
Books
Search Hadith

بسلسلۂ شفاعت سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی حدیث

۔ (۱۳۱۰۳)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: حَدَّثَنِیْ نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنِّیْ لَقَائِمٌ اَنْتَظِرُ اُمَّتِیْ تَعْبُرُ عَلٰی الصِّرَاطِ، اِذْ جَائَ نِیْ عِیْسٰی فَقَالَ: ہٰذِہِ الْاَنْبِیَائُ قَدْ جَائَتْکَ یَامُحَمَّدُ! یَسْأَلُوْنَ اَوْ قَالَ یَجْتَمِعُوْنَ اِلَیْکَ وَیَدْعُوْنَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ اَنْ یُّفَرِّقَ جَمْعَ الْاُمَمِ اِلٰی حَیْثُیَشَائُ اللّٰہُ لِغَمٍّ مَا ھُمْ فِیْہِ وَالْخَلْقُ مُلْجَمُوْنَ فِی الْعَرَقِ وَاَمَّا الْمُوْمِنُ فَہُوَ عَلَیْہِ کَالزَّکْمَۃِ وَاَمَّا الْکَافِرُ فَیَتَغَشَّاہُ الْمَوْتُ قَالَ: قَالَ لِعِیْسٰی: اِنْتَظِرْ حَتّٰی اَرْجِعَ اِلَیْکَ، قَالَ: فَذَھَبَ نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی قَامَ تَحْتَ الْعَرْشِ فَلَقِیَ مَالَمْ یَلْقَ مَلَکٌ مُصْطَفًی وَلَانَبِیٌّ مُرْسَلٌ فَاَوْحٰی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ اِلٰی جِبْرِیْلَ اِذْھَبْ اِلٰی مُحَمَّدٍ فَقُلْ لَہُ: اِرْفَعْ رَاْسَکَ، سَلْ تُعْطَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، قَالَ: فَشُفِّعْتُ فِیْ اُمَّتِیْ اَنْ اَخْرِجْ مِنْ کُلِّ تِسْعَۃٍ وَتِسْعِیْنَ اِنْسَانًا وَاحِدًا، قَالَ: فَمَازِلْتُ اَتَرَدَّدُ عَلٰی رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ فَلَا اَقُوْمُ مَقَامًا اِلَّا شُفِّعْتُ حَتّٰی اَعْطَانِیَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنْ ذٰلِکَ اَنْ قَالَ: یَا مُحَمَّدُ! اَدْخِلْ مِنْ اُمَّتِکَ مِنْ خَلْقِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَنْ شَہِدَ اَنَّہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَوْمًا وَاحِدًا مُخْلِصًا وَمَاتَ عَلٰی ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۲۸۵۵)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت پل صراط کو عبور کر رہی ہوگی اور میں ان کے انتظار میں کھڑا ہوں گا کہ عیسیٰ علیہ السلام میرے پاس آکر کہیں گے: اے محمد! یہ تمام انبیاء آپ کی خاطر جمع ہیں، وہ اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ تمام امتیں جس غم میں مبتلا ہیں، وہ انہیں اس سے نکال کر ان کا حساب کتاب شروع کرے اور جدھر چاہے ان کو بھیج دے، جبکہ سب لوگوں کو منہوں تک پسینہ آ رہا ہو گا، اہل ایمان کی تکلیف تو زکام کی سی ہوگی اور کافروں پر تو موت کی کیفیت طاری ہوگی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عیسیٰ علیہ السلام سے فرمائیں گے: آپ انتظار کریں، میں آپ کے پاس واپس آتا ہوں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ تعالیٰ کے عرش کے نیچے جا کر کھڑے ہو جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کا ایسا ذکر کریں گے، جو کسی مقرب فرشتے یا بھیجے ہوئے نبی کو نصیب نہیں ہوا ہو گا، اُدھر اللہ تعالیٰ جبرائیل علیہ السلام کی طرف وحی کرے گا کہ تم جا کر محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہو:اپنا سر اٹھاؤ اور مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا، سفارش کرو تمہاری سفارش مقبول ہوگی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اپنی امت کے حق میں اتنی سفارش قبول کی جائے گی کہ آپ ہر ننانوے میں سے ایک آدمی کو جہنم سے نکال کر جنت میں لے جائیں،پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بار بار اللہ تعالیٰ کے ہاں جاتے رہیں گے اور ہر دفعہ آپ کی سفارش قبول کی جاتے رہے گی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ یہ کہے گا: اے محمد! اللہ تعالیٰ نے آپ کی امت میں جتنے افراد پیدا کیے، ان میں سے جس جس نے اخلاص کے ساتھ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی گواہی دی اور اسی پر فوت ہوا تو اسے جنت میں داخل کر لو۔
Haidth Number: 13103
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۰۳) تخریج: رجالہ رجال الصحیح، وفی متن ھذا الحدیث غرابۃ، أخرجہ ابن خزیمۃ فی التوحید : ۲/ ۶۱۶ (انظر: ۱۲۸۲۴)

Wazahat

Not Available