Blog
Books
Search Hadith

فرشتوں، نبیوں اور مومنوں کی شفاعت کا بیان، اس سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ توحید والے اپنے بندوں پر کس قدر مہربان ہے

۔ (۱۳۱۱۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیَتَمَجَّدَنَّ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی اُنَاسٍ مَا عَمِلُوْا مِنْ خَیْرٍ قَطُّ، فَیُخْرِجُہُمْ مِنَ النَّارِ بَعْدَ مَا احْتَرَقُوْا،فَیُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِہِ بَعْدَ شَفَاعَۃِ مَنْ یَّشْفَعُ۔)) (مسند احمد: ۹۱۹۰)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کے لیے بہت زیادہ قابل تعظیم اس طرح ٹھہریں گے کہ ان لوگوں نے کبھی بھی کوئی نیکی نہیں کی ہوگی، لیکن وہ سفارش کرنے والوں کی سفارش کے بعد اپنی رحمت سے ان کو آگ سے نکال کر جنت میں داخل کر دے گا، جبکہ وہ وہاں جل چکے ہوں گے۔
Haidth Number: 13110
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۱۰) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۹۲۰۱)

Wazahat

فوائد:… ان سے مراد وہ لوگ ہیں، جنھوں نے اپنی زندگی میں توحید ورسالت کا اقرار تو کیا ہو گا، لیکن اس عمل کے علاوہ ان کے پاس کوئی نیکی نہیں ہو گی۔