Blog
Books
Search Hadith

فرشتوں، نبیوں اور مومنوں کی شفاعت کا بیان، اس سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ توحید والے اپنے بندوں پر کس قدر مہربان ہے

۔ (۱۳۱۱۱)۔ وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ اَبَا سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَخْبَرَہُ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((سَیَخْرُجُ قَوْمٌ مِّنَ النَّارِ، اِحْتَرَقُوْا وَکَانُوْا مِثْلَ الْحُمَمِ فَلَایَزَالُ اَھْلُ الْجَنَّۃِیَرُشُّوْنَ عَلَیْہِمُ الْمَائَ فَیَنْبُتُوْنَ کَمَا تَنْبُتُ الْقِثَّائُ فِی حَمِیْلَۃِ السَّیْلِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۵۵)

سیدنا ابو سعیدخدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عنقریب جہنم سے ایسے لوگوں کو نکالا جائے گا، جو وہاں جل چکے ہوں گے، بلکہ جل جل کر کوئلہ بن چکے ہوں گے، اہل جنت ان پر پانی چھڑکتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ اس طرح صاف ہو کر اُگ آئیں گے، جیسے سیلاب کی جھاگ میں ککڑیاں اُگتی ہیں۔
Haidth Number: 13111
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۱۱) تخریج: أخرجہ مطولا مسلم: ۱۸۵ (انظر: ۱۱۷۳۲)

Wazahat

فوائد:… جو مواد سیلاب کے ساتھ بہہ کر آتا ہے، اس میں پودا بہت جلدی اگتا ہے۔