Blog
Books
Search Hadith

بعض صحابہ کا نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اپنے حق میں شفاعت کی درخواست کرنااور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ہر اس شخص کے حق میں سفارش کرنا، جس کو اس حال میں موت آئی ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو

۔ (۱۳۱۱۳)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی اَیْضًا اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : کَانَ یَحْرُسُہُ اَصْحَابُہُ فَقُمْتُ ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَلَمْ اَرَہُ فِیْ مَنَامِہِ فَاَخَذَنِیْ مَا قَدُمَ وَمَا حَدَثَ، فَذَھَبْتُ اَنْظُرُ فَاِذَا اَنَا بِمُعَاذٍ قَدْ لَقِیَ الَّذِیْ لَقِیْتُ فَذَکَرَ نَحْوَہُ وَفِیْہِ فَقَالَ: ((اَنْتُمْ وَمَنْ مَاتَ لَایُشْرِکُ بِاللّٰہِ شَیْئًا فِیْ شَفَاعَتِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۸۴۷)

۔ (دوسری سند) سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا پہرہ دیا کرتے تھے، میں ایک رات کو اٹھا اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آرام گاہ میں نہیں دیکھا، مجھے تو اگلے پچھلے تمام اندیشوں نے آگھیرا، میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تلاش میں نکلا، اس دوران سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے میری ملاقات ہوئی، ان کو بھی وہی پریشانی لاحق تھی، جو مجھے ہوئی تھی،… اس کے بعد گزشتہ حدیث کی مانند ہی ہے، البتہ اس میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اور ہر وہ آدمی جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا ہوگا، کے حق میں میری شفاعت ہو گی۔
Haidth Number: 13113
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۱۳) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ الطبرانی فی الصغیر : ۷۸۴ (انظر: ۱۹۶۱۸)

Wazahat

فوائد:… یہ صحابۂ کرام کی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ محبت تھی۔ اس حدیث میں صرف ایک دفعہ اختیار دینے کا ذکر ہے اور وہ نصف امت کے جنت میں داخلہ اور شفاعت کے درمیان ہے۔ (مسند محقق: ۳۲/ ۳۹۴)۔ (عبداللہ رفیق)