Blog
Books
Search Hadith

بعض صحابہ کا نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اپنے حق میں شفاعت کی درخواست کرنااور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ہر اس شخص کے حق میں سفارش کرنا، جس کو اس حال میں موت آئی ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو

۔ (۱۳۱۱۶)۔ وَعَنِ النَّضْرِ بْنِ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَاَلْتُ نَبِیَّ اللّٰہِ اَنْ یَشْفَعَ لِیْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ قَالَ: قَالَ: ((اَنَا فَاعِلٌ بِہِمْ۔)) قَالَ: فَأَیْنَ اَطْلُبُکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِیَا نَبِیَّ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((اُطْلُبْنِیْ اَوَّلَ مَا تَطْلُبُنِیْ عَلٰی الصِّرَاطِ۔)) قَالَ: قُلْتُ: فَاِذَا لَمْ اَلْقَکَ عَلٰی الصِّرَاطِ؟ قَالَ: ((فَانَا عِنْدَ الْمِیْزَانِ۔)) قَالَ: قُلْتُ: فَاِنْ لَمْ اَلْقَکَ عِنْدَ الْمِیْزَانِ؟ قَالَ: ((فَاَنَا عِنْدَ الْحَوْضِ، لَااُخْطِیئُ ہٰذِہِ الثَّلَاثَ مَوَاطِنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۸۵۶)

سیدناانس بن مالک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کر یم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے درخواست کی کہ قیامت کے دن آپ میرے حق میں سفارش کریں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی میں قیامت کے دن لوگوں کے حق میں شفاعت کروں گا۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کے نبی! میں اس دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کہاں تلاش کروں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم مجھے سب سے پہلے پل صراط پر تلاش کرنا۔ میں نے کہا: اگر آپ سے میری ملاقات پل صراط پر نہ ہو سکے تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: توپھر میزان کے پاس مجھے تلاش کرنا۔ میں نے کہا: اگر میزان کے پاس بھی میں آپ کو نہ پا سکوں تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر میں حوض کو ثر کے پاس ہوں گا، قیامت کے دن میں ان تین مقامات میں سے کسی ایک پر ہی ہوں گا۔
Haidth Number: 13116
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۱۶) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ الترمذی: ۲۴۳۳(انظر: ۱۲۸۲۵)

Wazahat

Not Available