Blog
Books
Search Hadith

کوثر اور اس کی صفات کا بیان

۔ (۱۳۱۲۴)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((دَخَلْتُ الْجَنَّۃَ فَاِذَا اَنَا بِنَہْرٍ حَافَتَاہُ خِیَامُ اللُّؤْلُوِ، فَضَرَبْتُ بِیَدِیْ اِلٰی مَایَجْرِیْ فِیْہِ الْمَائُ، فَاِذَا مِسْکٌ اَذْفَرُ، قُلْتُ: مَا ہٰذَا یَاجِبْرِیْلُ!؟ قَالَ: ہٰذَا الْکَوْثَرُ الَّذِیْ اَعْطَاکَہُ اللّٰہُ۔)) (مسند احمد: ۱۳۸۱۲)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا، میں نے وہاں ایک ایسی نہر دیکھی، اس کے کنارے خیموں والے موتیوں کے تھے، میں نے اس میں بہتے ہوئے پانی میں ہاتھ ڈالا تو اس میں سے انتہائی تیز مہکنے والے کستوری تھی، میں نے کہا: جبرائیل ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ وہ کوثر ہے، جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کی ہے۔
Haidth Number: 13124
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۲۴) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۱/۴۳۷، وابویعلی: ۳۸۲۳، والنسائی فی الکبری : ۱۱۷۰۶ (انظر: ۱۳۷۷۶)

Wazahat

Not Available