Blog
Books
Search Hadith

ان لوگوں کا تذکرہ، جنہیں حوض کو ثر سے دھتکار دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ پناہ میں رکھے

۔ (۱۳۱۴۱)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیَرِدَنَّ عَلٰی الْحَوْضِ رَجُلَانِ مِمَّنْ قَدْ صَحِبَنِیْ فَاِذَا رَاَیْتُہُمَا رُفِعَا لِیْ اُخْتُلِجَا دُوْنِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۴۵)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری صحبت کا شرف حاصل کرنے والوں میں سے دو آدمی حوض پر میری طرف آئیں گے، جب میں ان کو آتے دیکھوں گا تو ان کو میری طرف آنے سے روک دیا جائے گا۔
Haidth Number: 13141
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۴۱) تخریج: ضعیف بھذا اللفظ، فقد تفرد بہ مبارک بن فضالۃ وھو مدلس وقد عنعن (انظر: ۱۲۴۱۸)

Wazahat

فوائد:… صحیح بخاری(۶۵۸۲) اور صحیح مسلم (۲۳۰۴) میں یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے: ((لَیَرِدَنَّ الْحَوْضَ عَلَیَّ رِجَالٌ، حَتّٰی اَذِا رَاَیْتُھُمْ رُفِعُوْا اِلَیَّ، فَاخْتُلِجُوْا دُوْنِیْ، فَلَاَقُوْلَنَّ: یَا رَبِّ، اَصْحَابِیْ اَصْحَابِیْ، فَیُقَالُ: اِنَّکَ لَا تَدْرِیْ مَا اَحْدَثُوْا بَعْدَکَ)) (وَاللَّفْظُ لِلْمُسْنَدِ: ۱۳۹۹۱) … کچھ لوگ حوض پر میرے پاس آئیں گے، یہاں تک کہ جب میں ان کو دیکھ لوں گا تو ان کو مجھ سے روک لیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے ربّ! میرے ساتھی، میرے ساتھی، پس مجھ سے کہا جائے گا: تو نہیں جانتا کہ انھوں نے تیرے بعد کون کون سے نئے امور ایجاد کر لیے تھے