Blog
Books
Search Hadith

مساجد میں بیٹھنے اور ان کی طرف جانے کی فضیلت اور ان سے قریب محلے والوں کی فضیلت کا بیان

۔ (۱۳۲۷) وَعَنْہُ أَیْضاً عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہٗقَالَ: ((لَا یُوْطِنُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ الْمَسَاجِدَ لِلصَّلَاۃِ وَالذِّکْرِ إِلاَّ تَبَشْبَشَ اللّٰہُ بِہِ یَعْنِیْ حِیْنَیَخْرُجُ مِنْ بَیْتِہِ کَمَا یَتَبَشْبَشُ أَھْلُ الْغَائِبِ بِغَائِبِہِمْ إِذَا قَدِمَ عَلَیْہِمْ۔)) (مسند احمد: ۹۸۴۰)

سیّدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی مسلمان آدمی نماز اور ذکر کے لیے مساجد کو اپنا ٹھکانہ نہیں بناتا مگر جب وہ اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر ایسے خوش ہوتے ہیں کہ غائب آدمی کے گھر والے اس کی آمد پر خوش ہوتے ہیں۔
Haidth Number: 1327
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۷) تخر یـج: …رجالہ ثقات رجال الشیخین ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۸۰۰، والطیالسی: ۲۳۳۴، وابن خزیمۃ: ۱۵۰۳، وابن حبان: ۱۶۰۷، والحاکم: ۱/ ۲۱۳ (انظر: ۸۳۵۰، ۹۸۴۱)

Wazahat

فوائد:… یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے کہ بندہ اپنے فائدے کے لیے مسجد کا رخ کرتا ہے، لیکن اس کی آمد پر اللہ تعالیٰ کو خوشی ہوتی ہے۔