Blog
Books
Search Hadith

جنت اور جہنم کا تکرار

۔ (۱۳۱۹۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِحْتَجَّتِ الْجَنَّۃُ وَالنَّارُ، فَقَالَتِ الْجَنَّۃُ: یَارَبِّ! مَالِیْ لَایَدْخُلُنِیْ اِلَّا فُقَرَائُ النَّاسِ وَسَقَطُہُمْ، وَقَالَتِ النَّارُ: مَالِیْ لَایَدْخُلُنِیْ اِلَّا الْجَبَّارُوْنَ وَالْمُتَکِّبُرُوْنَ، فَقَالَ لِلنَّارِ: اَنْتِ عَذَابِیْ اُصِیْبُ بِکِ مَنْ اَشَائُ، وَقَالَ لِلْجَنَّۃِ: اَنْتِ رَحْمَتِیْ اُصِیْبُ بِکِ مَنْ اَشَائُ وَلِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْکُمَا مِلْؤُھَا ، فَاَمَّا الْجَنَّۃَ فَاِنَّ اللّٰہَ یُنْشِیئُ لَھَا مَا یَشَائُ وَاَمَّا النَّارُ فَیُلْقَوْنَ فِیْہَا وَتَقُوْلُ: ھَلْ مِنْ مَزِیْدٍ حَتّٰییَضَعَ قَدَمَہُ فِیْہَا فَہُنَالِکَ تَمْتَلِی ئُ وَیُزْوٰی بَعْضُہَا اِلٰی بَعْضٍ وَتَقُوْلُ قَطْ قَطْ قَطْ۔)) (مسند احمد: ۷۷۰۴)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت اور جہنم کا کچھ تکرار ہوا، جنت نے کہا: اے میرے ربّ! میرا بھی کیا حال ہے کہ میرے اندر صرف فقیر اور مفلس قسم کے لوگ آئیں گے، اور جہنم نے کہا: میرا بھی کیا حال ہے کہ میرے اندر صرف ظالم اور متکبر قسم کے لوگ داخل ہوں گے، اللہ تعالیٰ نے آگ سے فرمایا: تو میرا عذاب ہے، میں جن بندوں کے بارے چاہوں گا، تجھے ان پر مسلط کر د وں گا، اور اس نے جنت سے فرمایا: تو میری رحمت ہے، میں جس کے بارے میں چاہوں گا، تیرے ذریعے اس پر مہربانی کروں گا، میں نے تم میں سے ہر ایک کو بھرنا ہے۔ رہا مسئلہ جنت کا تو اس کے لیے تو اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے مطابق نئی مخلوق بھی پیدا کرے گا، لیکن جہنم کا معاملہ یہ ہو گا کہ لوگوں کو تو جہنم میں ڈال دیا جائے گا، لیکن جہنم ابھی تک یہ کہہ رہی ہو گی کہ کیا کوئی مزید افراد ہیں، بالآخر اللہ تعالیٰ اپنا قدم اس میں رکھے گا اور اس طرح وہ بھر جائے گی اور اس کا بعض حصہ بعض کی طرف سکڑ جائے گا۔ اور وہ کہہ اٹھے گی کہ بس بس، کافی ہیں، کافی ہیںـ۔
Haidth Number: 13191
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۹۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۸۴۹، ۷۴۴۹، ومسلم: ۲۸۴۶ (انظر: ۷۷۱۸)

Wazahat

Not Available