Blog
Books
Search Hadith

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا فرمان: جنت کو ناپسندیدہ امور سے گھیرا گیا ہے…

۔ (۱۳۱۹۳)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((حُفَّتِ الْجَنَّۃُ بِالْمَکَارِہٖوَحُفَّتِالنَّارُبِالشَّہَوَاتِ۔)) (مسنداحمد: ۷۵۲۱)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت کو ناپسندیدہ امور کے ساتھ اور جہنم کو لذت والے امور کے ساتھ گھیرا گیا ہے۔
Haidth Number: 13193
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۹۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۴۸۷، ومسلم: ۲۸۲۳(انظر: ۷۵۳۰)

Wazahat

فوائد:… کوئی شک نہیں کہ اعمالِ صالحہ میں ہی تسکین ہے، لیکن اس ذمہ داری کے لیے پابند رہنا پڑتا ہے، اور برائیوں میں بے سکونی ہے، لیکن آزادی بڑی ملتی ہے۔ بہرحال انجام کو دیکھ کر پابندی کو اپنا لینا عقلمندی ہے۔