Blog
Books
Search Hadith

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا فرمان: جنت کو ناپسندیدہ امور سے گھیرا گیا ہے…

۔ (۱۳۱۹۵)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : لَمَّا خَلَقَ اللّٰہُ الْجَنَّۃَ وَالنَّارَ، اَرْسَلَ جِبْرِیْلَ قَالَ: اُنْظُرْ اِلَیْہَا وِاِلٰی مَا اَعْدَدْتُّ لِاَھْلِہَا فِیْہَا فَجَائَ فَنَظَرَ اِلَیْہَا وَاِلٰی مَا اَعَدَّ اللّٰہُ لِاَھْلِہَا فِیْہَا فَرَجَعَ اِلَیْہِ، قَالَ: وَعِزَّتِکَ! لَا یَسْمَعُ بِہَا اَحَدٌ اِلَّا دَخَلَہَا، فَاَمَرَ بِہَا فَحُجِبَتْ بِالْمَکَارِہِ قَالَ: اِرْجِعْ اِلَیْہَافَانْظُرْ اِلَیْہَا وَاِلٰی مَا اَعْدَدْتُّ لِاَھْلِہَا فِیْہَا، قَالَ: فَرَجَعَ اِلَیْہَا وَاِذَا ھِیَ قَدْ حُجِبَتْ بِالْمَکَارِہٖ،فَرَجَعَاِلَیْہِ، فَقَالَ: وَعِزَّتِکَ! قَدْ خَشِیْتُ اَنْ لَا یَدْخُلُہَا اَحَدٌ، قَالَ: اِذْھَبْ اِلَی النَّارِ فَانْظُرْ اِلَیْہَا وَاِلٰی مَااَعْدَدْتُّ لِاَھْلِہَا فِیْہَا، فَاِذَا ھِیَیَرْکَبُ بَعْضُہَا بَعْضًا، فَرَجَعَ قَالَ: وَعِزَّتِکَ لَقَدْ خَشِیْتُ اَنْ لَّا یَسْمَعَ بِہَا اَحَدٌ فَیَدْخُلُہَا فَاَمَرَ بِہَا فَحُفَّتْ بِالشَّہَوَاتِ، فَقَالَ: وَعِزَّتِکَ لَقَدْ خَشِیْتُ اَنْ لَّا یَنْجُوَ مِنْہَا اَحَدٌ اِلَّا دَخَلَہَا۔)) (مسند احمد: ۸۳۷۹)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے جنت اور جہنم کو پیدا کیا تو جبرائیل علیہ السلام کو بھیجا اور اس سے کہا: جنت کو اور اس میں اہل جنت کے لیے تیار کردہ چیزوں کو دیکھو، انھوں نے جنت میں آکر اسے دیکھا اور وہاں اللہ تعالیٰ نے اہل ِ جنت کے لیے جو کچھ تیار کیا ہے، اسے بھی دیکھا اور اللہ تعالیٰ کی طرف واپس آکر کہا: تیری عزت کی قسم! اس کے بارے میں تو جو بھی سنے گا، وہ اس میں داخل ہو گا۔ اُدھر اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور جنت کے ارد گرد ناپسندیدہ کاموں کی باڑ لگا دی گئی، اور ان کو دوبارہ حکم دیا کہ اب جا کر جنت کو دیکھواور ان چیزوں کو دیکھو جو میں نے اپنے بندوں کے لیے جنت میں تیار کی ہیں، جبرائیل علیہ السلام جنت کی طرف گئے اور اس کے ارد گرد انسانوں کے ناپسندیدہ کاموں کی باڑ لگی ہوئی تھی اور اللہ تعالیٰ کی طرف واپس جا کر کہا: تیری عزت کی قسم! مجھے تو اندیشہ ہے کہ ایک آدمی بھی جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے جبرائیل کو حکم دیا کہ جاؤ اور جہنم اور اس میں اہل جہنم کے لیے تیار کردہ چیزوں کو دیکھ کر آؤ، انہوں نے جا کر دیکھا کہ جہنم کے بعض حصے بعض حصوں پر چڑھ رہے ہیں، وہ واپس چلے گئے اور جا کر کہا: تیری عزت کی قسم! میں سمجھتا ہوں کہ جو کوئی بھی ا س جہنم کے بارے میں سنے گا، وہ اس میں داخل نہیں ہو گا، اُدھر اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور جہنم کے ارد گرد شہوات یعنی انسانوں کے پسندیدہ کاموں کی باڑ لگا دی گئی، جبرائیل علیہ السلام نے ان کو دیکھ کر کہا: تیری عزت کی قسم! مجھے تو لگتا ہے کہ کوئی آدمی بھی اس سے بچ نہیں سکے گا۔
Haidth Number: 13195
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۱۹۵) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۴۷۴۴، والترمذی: ۲۵۶۰، والنسائی: ۷/ ۳ (انظر: ۸۳۹۸)

Wazahat

فوائد:… جنت اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور اس میں ہر قسم کا آرام، راحت اور آسائش موجود ہے۔ تاہم اس کے ارد گرد ایسے مشکل کاموں کی باڑ لگا دی گئی ہے، جن پر عمل کرنا عام طور پر انسان مشکل سمجھتے ہیں، اس کے برعکس جہنم عذاب کا مقام ہے، جہاں پر دکھ، تکلیف اور سزائیں ہی سزائیں ہیں، مگر جہنم کے اردگرد ایسے پر کشش کاموں کی باڑہے، جنہیں سب لوگ خوشی سے کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جہنم میں جائیں گے۔