Blog
Books
Search Hadith

جہنم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے اور اس سے جنت کا سوال کرنے کا بیان اور اس امر کی وضاحت کہ یہ دونوں انسان کے تسمے سے زیادہ قریب ہیں

۔ (۱۳۲۰۰)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا اسْتَجَارَ عَبْدٌ مِّنَ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ اِلَّا قَالَتِ النَّارُ: اَلّٰلہُمَّ اَجِرْہُ مِنِّیْ وَلَا یَسْاَلُ الْجَنَّۃَ اِلَّاقَالَتِ الْجَنَّۃُ: اَلّٰلہُمَّ اَدْخِلْہُ اِیَّایَ۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۹۴)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے، تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ! اس کو مجھ سے دور رکھنا، اسی طرح جوآدمی اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہے، توجنت کہتی ہے: اے اللہ! اس بندے کو میرے اندر داخل کرنا۔
Haidth Number: 13200
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۰۰) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الترمذی: ۲۵۷۲، والنسائی: ۸/۲۷۹، وابن ماجہ: ۴۳۴۰ (انظر: ۱۲۱۷۰)

Wazahat

فوائد:… اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ کرم نوازی ہے تو ہمیں بھی باشعور رہنا چاہیے اور کثرت سے جنت کا سوال کرنا چاہیے اور جہنم سے پناہ مانگنی چاہیے۔