Blog
Books
Search Hadith

اس کی گرمی اور اس کے زمہریر کی ٹھنڈک کا بیان

۔ (۱۳۲۰۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِشْتَکَتِ النَّارُ اِلٰی رَبِّہَا فَقَالَتْ: رَبِّ اَکَلَ بَعْضِیْ بَعْضًا، فَنَفِّسْنِیْ، فَاَذِنَ لَھَا فِیْ کُلِّ عَامٍ بِنَفَسَیْنَ، وَفِیْ رِوَایَۃٍ: نَفَسٍ فِی الشِّتَائِ وَنَفَسٍ فِی الصَّیْفِ، فَاَشَدُّ مَا تَجِدُوْنَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْہَرِیْرِ جَہَنَّمَ وَاَشَدُّ مَا تَجِدُوْنَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّ جَہَنَّمَ،وَفِیْ رِوَایَۃٍ: مِنْ فَیْحِ جَہَنَّمَ۔)) (مسند احمد: ۷۷۰۸)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہنم نے اپنے ربّ سے شکایت کرتے ہوئے کہا: اے میرے رب! میرا بعض حصہ بعض حصے کو کھا رہا ہے، لہذا مجھے سانس لینے کی اجازت دو، اللہ تعالیٰ نے اس کو ہر ایک سال میں دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی، ایک سانس سردیوں میں اور ایک سانس گرمیوں میں، یہ جو تم شدید ٹھنڈک محسوس کرتے ہو، وہ جہنم کی سخت سردی کا اثر ہوتا ہے اور جو تم شدید گرمی محسوس کرتے ہو، وہ جہنم کی گرمی کا یا بھاپ کا اثر ہوتاہے۔
Haidth Number: 13205
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۰۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۲۶۰، ومسلم: ۶۱۷(انظر: ۷۷۲۲)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث کے ظاہری الفاظ سے جو بات سمجھ آ رہی ہے، اسی کو برحق سمجھا جائے کہ گرمی اور سردی کی اصل وجہ جہنم ہے اور اس کی حقیقت کو اُس ذات کے سپرد کر دیا جائے، جو اپنی مخلوق کے حقائق کو جانتی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا میں پائی جانے والی آگ، جہنم کی آگ کی حرارت کا سترہواں حصہ ہے، لیکن اس میں جب کوئی انسان گر جاتا ہے تو وہ دو تین منٹ کے اندر اندر جل کر ختم ہو جاتا ہے، لیکن جہنم کی آگ میں بندہ ختم نہیں ہو گا، اللہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے۔