Blog
Books
Search Hadith

جہنم کی گہرائی، اس کی وادیوں اور عذاب کے ذرائع کا بیان ، اللہ تعالیٰ پناہ میں رکھے

۔ (۱۳۲۰۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((وَیْلٌ وَادٍ فِیْ جَہَنَّمَ یَہْوِیْ فِیْہِ الْکَافِرُ اَرْبَعِیْنَ خَرِیْفًا قَبْلَ اَنْ یَّبْلُغَ قَعْرَہُ، وَالصَّعُوْدُ جَبَلٌمِنْ نَّارٍیَصْعَدُ فِیْہِ سَبْعِیْنَ خَرِیْفًا،یَہْوِیْ بِہٖکَذٰلِکَفِیْہِ اَبَدًا۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۳۵)

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہنم کی ایک وادی کا نام ویل ہے، اس کی تہہ تک پہنچنے سے پہلے کافر اس میں چالیس برس گرتا رہے گا، اسی طرح جہنم میں آگے کے ایک پہاڑ کا نام صَعُوْد ہے۔ اس پر چڑھنے والا ستر سال میں اس پر چڑھتا ہے،پھر وہ اتنے ہی عرصے میں اس سے نیچے گرتا رہتا ہے، اور اس کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ یہی ہوتا رہے گا۔
Haidth Number: 13208
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۰۸) تخریج: اسنادہ ضعیف، لضعف ابن لھیعۃ، ولضعف دراج بن سمعان، أخرجہ ابویعلی: ۱۳۷۹، وابن حبان: ۳۰۹، والطبران فی الاوسط : ۵۱۷۷ (انظر: ۱۱۷۱۲)

Wazahat

Not Available