Blog
Books
Search Hadith

جہنم کی گہرائی، اس کی وادیوں اور عذاب کے ذرائع کا بیان ، اللہ تعالیٰ پناہ میں رکھے

۔ (۱۳۲۱۱)۔ وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ جُزْئِ نِ الزُّبَیْدِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ فِی النَّارِ حَیَّاتٍ کَاَمْثَالِ اَعْنُقِ الْبُخْتِ تَلْسَعُ اِحْدَاھُنَّ اللَّسْعَۃَ فَیَجِدُ حَمْوَتَہَا اَرْبَعِیْنَ خَرِیْفًا، وَاِنَّ فِی النَّارِ عَقَارِبَ کَاَمْثَالِ الْبِغَالِ الْمُوْکَفَۃِ تَلْسَعُ اِحْدَاھُنَّ اللَّسْعَۃَ فَیَجِدُ حَمْوَتَہَا اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً۔)) (مسند احمد: ۱۷۸۶۴)

سیدنا عبد اللہ بن جزء زبیدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہنم میں بختی اونٹوں کی گردنوں جیسے بڑے بڑے سانپ ہیں، جب ان میں سے ایک سانپ ایک دفعہ ڈسے گا تو آدمی چالیس سال تک اس کی زہر کی شدت محسوس کرے گا اور جہنم میں پالان والے خچروں کی جسامت کے بچھو ہوں گے، جب ان میں سے کوئی بچھو ڈسے گا تو آدمی چالیس سال تک اس کی تکلیف محسوس کرے گا۔
Haidth Number: 13211
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۱۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، دراج بن سمعان ضعّفہ غیر واحد من الائمۃ، أخرجہ ابن حبان: ۷۴۷۱، والحاکم: ۴/ ۵۹۳(انظر: ۱۷۷۱۲)

Wazahat

فوائد:… مسلمان کو اتنا غافل نہیں ہو جانا چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کثرت کے ساتھ جنت کا سوال نہ کرے اور جہنم سے پناہ نہ مانگے۔ نَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ آمِیْن۔