Blog
Books
Search Hadith

قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن کا ظہور اور جہنم کا کہنا کہ کیا مزید افراد ہیں

۔ (۱۳۲۱۵)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَزَالُ جَہَنَّمُ تَقُوْلُ: ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ قَالَ: فَیُدْلِیْ فِیْہَا رَبُّ الْعَالَمِیْنَ قَدَمَہُ قَالَ: فَیَنْزَوِیْ بَعْضُہَا اِلٰی بَعْضٍ وَتَقُوْلُ: قَطْ قَطْ بِعِزِّتِکَ، وَلَا یَزَالُ فِی الْجَنَّۃِ فَضْلٌ حَتّٰییُنْشِیئَ اللّٰہُ لَھَا خَلْقًا آخَرَ فَیُسْکِنَہُ فِیْ فُضُوْلِ الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۰۷)

(دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمام جہنمیوں کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا، لیکن جہنم کہے گی : کیا مزید افراد ہیں، بالآخرجب اللہ تعالیٰ اپنا قدم یا ٹانگ اس میںرکھے گا تو وہ کہے گی: بس بس۔
Haidth Number: 13216
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۱۶) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… قدم، اللہ تعالیٰ کی صفت ہے، جیسے اس کی شان کو لائق ہے۔ اس حدیث میں جو چیز بیان کی گئی ہے، اس کو حقیقت پر ہی محمول کیا جائے گا، خالق اور مخلوق کا تعلق اور ہے اور مخلوق کا مخلوق کے ساتھ تعلق اور ہے۔