Blog
Books
Search Hadith

مساجد میں بیٹھنے اور ان کی طرف جانے کی فضیلت اور ان سے قریب محلے والوں کی فضیلت کا بیان

۔ (۱۳۳۰) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عاَمِرٍ الْأَلْھَانِیِّ قاَلَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ حاَبِسُ بْنُ سَعْدٍ الطَّائِیُّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ مِنَ السَّحَرِ وَقَدْ أَدْرَکَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَرَأَی النَّاسَ یُصَلُّوْنَ فِی مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ: مُرَاؤُوْنَ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ! اَرْعِبُوْھُمْ فَمَنْ أَرْعَبَہُمْ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ۔ فَأَتَا ھُمُ النَّاسُ فَأَخْرَجُوْھُمْ، فَقَالَ: إِنَّ الْمَلَائِکَۃَیُصَلُّوْنَ مِنَ السَّحَرِ فِی مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ۔ (مسند احمد: ۱۷۱۲۷)

عبداللہ بن عامر ألھانی کہتے ہیں: سیّدنا حابس بن سعید طائی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جنھوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تھا، سحری کے وقت مسجد میں داخل ہوئے اور دیکھا کہ لوگ مسجد کے اگلے حصہ میں نماز پڑھ رہے ہیں،یہ دیکھ کر وہ کہنے لگے: رب کعبہ کی قسم! یہ لوگ ریاکار ہیں، انہیں ڈراؤ، جس نے انہیں ڈرایا، اس نے اللہ اور اس کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اطاعت کی۔ یہ سن کر لوگ ان کے پاس گئے اور انہیں باہر نکال دیا، پھر سیّدنا حابس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: سحری کے وقت مسجد کے اگلے حصہ میں فرشتے نماز پڑھتے ہیں۔
Haidth Number: 1330
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۰) تخر یـج:… اثر صحیح الی حابس بن سعد۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۳۵۶۴ (انظر: ۱۶۹۷۲، ۱۷۰۰۲)

Wazahat

فوائد:… شرعی نصوص سے اس قسم کی پابندی ثابت نہیں ہوتی کہ سحری کے وقت اگلی صفوں میں نماز نہ پڑھی جائے، ممکن ہے کہ سیّدنا حابس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو کچھ قرائن کی بنا پر یہ ظنِّ غالب ہو گیا ہو کہ واقعییہ لوگ ریاکاری کر رہے ہیں، اس لیے ان کو وہاں سے بھگا دینا مناسب سمجھا ہو۔ واللہ اعلم بالصواب