Blog
Books
Search Hadith

جہنم والوں اور ان کی صفات کا بیان

۔ (۱۳۲۲۲)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ عَنْ نَبِیِّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((یَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ یَتَکَلَّمُیَقُوْلُ: وُکِّلْتُ الْیَوْمَ بِثَلَاثَۃٍ،بِکُلِّ جَبَّارٍ، وَبِمَنْ جَعَلَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا آخَرَ،َ وَبِمَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَیْرِ نَفْسٍ، فَیَنْطَوِیْ عَلَیْہِمْ فَیَقْذِفُہُمْ فِیْ غَمَرَاتِ جَہَنَّمَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۳۷۴)

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہنم سے ایک گردن نکلے گی اور وہ کہے گی: آج تین قسم کے لوگوں کو میرے سپرد کر دیا گیا ہے، ایک وہ جو ظالم و سرکش ہو، دوسرا وہ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اورتیسرا وہ جس نے کسی جان کو ناحق قتل کیا، پھر وہ اس قسم کے لوگوں کو لپیٹ کر جہنم کی گہرائیوں میں پھینک دے گی۔
Haidth Number: 13222
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۲۲) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ البزار: ۳۵۰۰، وابویعلی: ۱۱۴۶، والطبرانی فی الاوسط : ۳۲۰، وابن ابی شیبۃ: ۱۳/ ۱۶۰ (انظر: ۱۱۳۵۴)

Wazahat

Not Available