Blog
Books
Search Hadith

جنت کی نعمتوں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس قول کا بیان کہ اس میں وہ کچھ ہے جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھا

۔ (۱۳۲۶۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ اَیُّوْبَ مَوْلًی لِعُثْمَانِ بْنِ عَفَّانَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((قِیْدُ سَوْطِ اَحَدِکُمْ فِی الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمِثْلِہَا مَعَہَا وَلَقَابُ قَوْسِ اَحَدِکُمْ مِنَ الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمِثْلِہَا مَعَہَا وَلَنَصِیْفُ امْرَاَۃِ الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمِثْلِہَا مَعَہَا۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَا اَبَا ھُرَیْرَۃَ! مَاالنَّصِیْفُ؟ قَالَ: اَلْخِمَارُ۔ (مسند احمد: ۱۰۲۷۵)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں تمہاری ایک لاٹھی کے برابر جگہ دوگنا دنیا سے بہتر ہے، جنت میں تمہاری کمان کے برابر جگہ دو گنا دنیا سے بہتر ہے اور جنت کی ایک خاتون کا دوپٹہ دو گنا دنیا سے زیادہ بہتر ہے۔ ابو ایوب کہتے ہیں: میںنے کہا: اے ابوہریرہ! النَّصِیْف کا کیا معنی ہے؟ انھوں نے کہا: دو پٹہ۔
Haidth Number: 13268
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۶۸) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۱۰۲۷۰)

Wazahat

فوائد:… دنیا اور جنت کی نعمتوں میں صرف نام کی مماثلت ہے، مثال کے طور پر دنیا میں پائے جانے والے سیب کو بھی سیب کہتے ہیں اور جنت میں بھی پائے جانے والے سیب کو بھی سیب کہیں گے، لیکن اُس سیب کی حقیقت کا ادراک جنت میں پہنچنے سے پہلے نہیں کیا جا سکتا۔