Blog
Books
Search Hadith

جنت کی عمارت، مٹی، کمروں اور خیموں کا تذکرہ

۔ (۱۳۲۷۵)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہُ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا بَیْنَ مِصْرَاعَیْنِ فِی الْجَنَّۃِ کَمَسِیْرَۃِ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۵۹)

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت کے دروازے کے دو پٹوں میں چالیس سال کی مسافت جتنی وسعت ہو گی۔
Haidth Number: 13275
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۷۵) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابویعلی: ۱۲۷۵(انظر: ۱۱۲۳۹)

Wazahat

فوائد:… اس فصل کی احادیث سے معلوم ہوا کہ جنت اور جنت کی نعمتیں اس قد رخوبصورت، دل آویز، خوشنما اور قیمتی ہوں گی کہ دنیا میں ان کا تصور ہی محال ہے، جنت کی عمارات اور مکانات کی ایک اینٹ سونے کی اور ایک اینٹ چاندی کی ہوگی، ان میں اعلیٰ قسم کی کستوری کو گارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، وہاں انتہائی قیمتی موتی اور یاقوت کنکر کی مانند ہوں گے اور مٹی کے طور پر زعفران ہوگا، وہاں کسی قسم کا غم و اندوہ نہیں ہوگا، ہمیشہ کی زندگی ہوگی، کسی کو موت نہیں آئے گی، لباس پرانا یا بوسیدہ نہیں ہو گا، بھر پور شباب رہے گا، جو کبھی زائل نہیں ہوگا۔