Blog
Books
Search Hadith

جنت کے درختوں، پرندوں اور نہروں کی کیفیت کا تذکرہ

۔ (۱۳۲۷۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ فِی الْجَنَّۃِ لَشَجَرَۃًیَسِیْرُ الرَّاکِبُ الْجَوَّادُ فِیْ ظِلِّہَا مِائَۃَ سَنَۃٍ وَاِنَّ وَرَقَہَا لَیَخْمِرُ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۹۲۳۲)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک درخت ہے، تیز رفتار گھوڑ سوار سو سال تک اس کے سائے میں چلتا رہتا ہے، اس کا ایک پتہ پورے باغ کو ڈھانپ لیتا ہے۔
Haidth Number: 13278
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۷۸) تخریج: حدیث صحیح دون قولہ: وان ورقھا لیخمر الجنۃ ، ھذہ الزیادۃ تفرد بھا ابن لھیعۃ ، أخرجہ ابن ماجہ: ۴۳۳۵، والترمذی: ۳۲۹۲ (انظر: ۹۲۴۳)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((فِیْ الْجَنَّۃِ شَجَرَۃٌ یَسِیْرُ الرَّاکِبُ فِیْ ظِلِّھَا مِئَۃَ سَنَۃٍ، لَا یَقْطَعُھَا۔)) … جنت میں ایک درخت ہے، اونٹ سوار اس کے سائے میں سو برس تک چلے گا، لیکن پھر بھی اس سے پار نہیں ہو سکے گا۔ (صحیح بخاری: ۴۸۸۱، صحیح مسلم: ۲۸۲۶)