Blog
Books
Search Hadith

جنت کے بازار ، جنتی عورتوں کی صفات اور جنت میں موتی آنکھوں والی حوروں کے گاہنے کا بیان

۔ (۱۳۲۸۴)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْ لَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ لِاَھْلِ الْجَنَّۃِ سُوْقًا یَاْتُوْنَہَا کُلَّ جُمْعَۃٍ، فِیْہَا کُثْبَانُ الْمِسْکِ فَاِذَا خَرَجُوْا اِلَیْہَا ھَبَّتِ الرِّیْحُ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ شِمَالِیٌّ) قَالَ: فَتَمْلَاُ وُجُوْھَھُمْ وَثِیَابَہُمْ وَبُیُوْتَہُمْ مِسْکًا فَیَزْدَادُوْنَ حُسْنًا وَجَمَالًا قَالَ: فَیَاْتُوْنَ اَھْلِیْہِمْ، فَیَقُوْلُوْنَ: لَقَدِ ازْدَدْتُّمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالًا وَیَقُوْلُوْنَ لَھُنَّ: وَاَنْتُمْ قَدِ ازْدَدْتُّمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالًا۔)) (مسند احمد: ۱۴۰۸۰)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں اہلِ جنت کا ایک بازار ہوگا، وہ وہاں ہر ہفتہ کو جایا کریں گے، اس میں کستوری کے اونچے اونچے ڈھیر ہوں گے، جب وہ اس بازار کی طرف نکلیں گے تو شمال کی جانب سے ہوا چلے گی اور وہ ان کے چہروں ،کپڑوں اور گھروں کو کستوری سے بھر دے گی اور اس سے ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہو گا، وہ جب لوٹ کر اپنے گھر والوںکے پاس جائیں گے تو گھر والے ان سے کہیں گے کہ ہمارے پاس سے جانے کے بعد تمہارا حسن و جمال بہت زیادہ ہو چکا ہے اور وہ کہیں گے کہ ہمارے بعد تمہارے حسن و جمال میں بھی بہت اضافہ ہوچکا ہے۔
Haidth Number: 13284
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۸۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۸۳۳ (انظر: ۱۴۰۳۵)

Wazahat

فوائد:… پہلے حسن میں کون سی کمی ہو گی، بس اللہ تعالیٰ فرحت و مسرت کے مزید اسباب پیدا کرتا رہے گا۔