Blog
Books
Search Hadith

جنت الفردوس کی صفات،اس کے مستحقین، اس میں جنتوں کے درجات اور فردوس کا سب سے اعلی مرتبہ ہونا، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس میں رہنے والوں میں سے بنا دے

۔ (۱۳۲۹۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ اَبِیْہِ (اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ اَرْبَعٌ ثِنْتَانِ مِنْ ذَھَبٍ حِلْیَتُہُمَا وَاٰنِیَتُہُمَا وَمَا فِیْہِمَا وَثِنْتَانِ مِنْ فِضَّۃٍ آنِیَتُہُمَا وَحِلْیَتُہُمَا وَمَا فِیْہِمَا، وَلَیْسَ بَیْنَ الْقَوْمِ وَبْیَنَ اَنْ یَّنْظُرُوْا اِلٰی رَبِّہِمْ عَزَّوَجَلَّ اِلَّا رِدَائُ الْکِبْرِیَائِ عَلٰی وَجْہِہٖفِیْ جَنَّۃِ عَدْنٍ، وَہٰذِہِ الْاَنْہَارُ تَشْخَبُ مِنْ جَنَّۃِ عَدْنٍ ثُمَّ تَصْدَعُ بَعْد ذٰلِکَ اَنْہَارًا۔)) (مسند احمد: ۱۹۹۶۹)

سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنات الفردوس چا رہیں، ان میں دو ایسی ہیں کہ ان میں رہنے والوں کا لباس، برتن اور ان کی ہر چیز سونے کی ہے اور دو ایسی ہے کہ ان کے برتن، ان میں رہنے والے کا لباس اور ان کی ہر چیز چاندی کی ہے، عدن والی بہشت میں اہل جنت اور اللہ تعالیٰ کی رؤیت کے درمیان صرف اللہ تعالیٰ کی کبریائی کی چادر ہو گی، یہ نہریں عدن بہشت سے ہی شروع ہوتی ہیں، اس کے بعد ان سے مزید نہریںنکل جاتی ہیں۔
Haidth Number: 13291
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۹۱) تخریج: اسنادہ ضعیف بھذہ السیاقۃ لضعف ابی قدامۃ الحارث بن عبید الایادی أخرجہ الطیالسی: ۵۲۹، وابن ابی شیبۃ: ۱۳/ ۱۴۸، والدارمی: ۲۸۲۲، وابوعوانۃ: ۱/ ۱۵۷ (انظر: ۱۹۷۳۱)

Wazahat

Not Available