Blog
Books
Search Hadith

جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے لوگوں اور ان کی صفات کا تذکرہ

۔ (۱۳۲۹۷)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((آتِیْ بَابَ الْجَنَّۃِیَوْمَ الْقِیَامَۃِ، فَاَسْتَفْتِحُ فَیَقُوْلُ الْخَازِنُ: مَنْ اَنْتَ؟ قَالَ: فَاَقُوْلُ: مُحَمَّدٌ، قَالَ: یَقُوْلُ: بِکَ اُمِرْتُ اَنْ لَّااَفْتَحَ لِاَحَدٍ قَبْلَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۲۴)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر جا کر دروازہ کھولنے کا مطالبہ کروں گا، دروازے کا نگہبان پوچھے گا:تم کون ہو؟میں کہوں گا: جی میںمحمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہوں، وہ کہے گا: آپ کے بارے میں ہی مجھے حکم دیا گیا تھا کہ میں آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔
Haidth Number: 13297
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۲۹۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۹۷(انظر: ۱۲۳۹۷)

Wazahat

فوائد:… سبحان اللہ! گویا جنت کا افتتاح سید الاولین والآخرین جناب محمد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ذریعے کیا جائے گا۔