Blog
Books
Search Hadith

جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے لوگوں اور ان کی صفات کا تذکرہ

۔ (۱۳۳۰۱)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ اَوَّلَ ثُلَّۃٍ تَدْخُلُ الْجَنَّۃَ لَفُقَرَائُ الْمُہَاجِرِیْنَ الَّذِیْنَیُتَّقٰی بِہِمُ الْمَکَارِہُ وَاِذَا اُمِرُوْا سَمِعُوْا وَاَطَاعُوْا وَاِذَا کَانَتْ لِرَجُلٍ مِّنْہُمْ حَاجَۃٌ اِلَی السُّلْطَانِ لَمْ تُقْضَ لَہُ حَتّٰییَمُوْتَ وَھِیَ فِیْ صَدْرِہٖوَاِنَّاللّٰہَعَزَّوَجَلَّیَدْْعُوْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ الْجَنَّۃَ فَتَاْتِیْ بِزُخْرُفِہَا وَزِیْنَتِہَا، فَیَقُوْلُ: اَیْ عِبَادِیَ الَّذِیْنَ قَاتَلُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَقُتِلُوْا وَاُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَجَاھَدُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ، اُدْخُلُوْا الْجَنَّۃَ فَیَدْخُلُوْنَہَا بِغَیْرِ حِسَابٍ وَلَاعَذَابٍ،…۔)) وَذَکَرَالْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۶۵۷۱)

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والا گروہ ان فقراء مہاجرین کا ہوگا کہ جن کے ذریعے ناپسندیدہ امور سے بچا جاتا تھا،ان کو جب کوئی حکم دیا جاتا تھا تو یہ سنتے اور اس کی اطاعت کرتے، لیکن اگر ان میں سے کسی کو کسی بادشاہ سے کام پڑ جاتا تو مرتے دم تک اس کا کام نہیں کیا جاتا تھا، اور وہ اپنی خواہش دل میں ہی دبائے فوت ہو جاتا تھا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ جنت کو بلائے گا، چنانچہ وہ اپنی تمام آرائشوں اور زینتوں کے ساتھ آئے گی، پھر اللہ تعالیٰ کہے گا: اے میرے وہ بندو! جنہوںنے میری راہ میں قتال کیا اور مارے گئے اور میری راہ میں جن کو ایذائیں دی گئیں اور جنہوں نے میری راہ میں جہاد کیا، جنت میں داخل ہو جاؤ، چنانچہ وہ حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہو جائیں گے، …۔
Haidth Number: 13301
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۰۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… ان کی خواہشات ان کے دلوں میں ہی رہ جاتی ہیں اچھا کھانا، اچھا پہننا، مال و دولت، مقام و مرتبہ اور دنیا کے دوسرے تقاضے، حدیث ِ مبارکہ میںجن فقراء کا ذکر کیا گیا، وہ یہ نعمتیں حاصل کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، جبکہ زندگی شریعت کے مطابق گزارتے ہیں۔