Blog
Books
Search Hadith

جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے لوگوں اور ان کی صفات کا تذکرہ

۔ (۱۳۳۰۲)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَوَّلُ زُمْرَۃٍ تَلِجُ الْجَنَّۃَ صُوْرَتُہُمْ عَلٰی صُوْرَۃِ الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدْرِ لَایَبْصُقُوْنَ وَلَایَتْفِلُوْنَ فِیْہَا وَلَایَتَخَمَّطُوْنَ فِیْہَا وَلَایَتَغَوَّطُوْنَ فِیْہَا، آنِیَتُہُمْ وَاَمْشَاطُہُمُ الذَّھَبُ وَالْفِضَّۃُ وَمَجَامِرُھُمُ الْاُلُوَّۃُ وَرَشْحُہُمُ الْمِسْکُ، وَلِکُلِّ وَاحِدٍ مِّنْہُمْ زَوْجَتَانِ یُرٰی مُخُّ سَاقَیْہِمَا مِنْ وَّرَائِ اللَّحْمِ مِنَ الْحُسْنِ لَااخْتِلَافَ بَیْنَہُمْ وَلَاتَبَاغُضَ، قُلُوْبُہُمْ عَلٰی قَلْبٍ وَاحِدٍ یُسَبِّحُوْنَ اللّٰہَ بُکْرَۃً وَعَشِیًّا۔)) (مسند احمد: ۸۱۸۳)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں داخل ہونے والے سب سے پہلے گروہ کی صورتیں چودھویں شب کے چاند کی طرح روشن ہوںگی، ان کو جنت میں نہ لعاب آئے گا، نہ وہ وہاں تھوکیں گے، نہ ان کے ناکوں میں کوئی فضلہ ہوگا اور نہ وہ قضائے حاجت کریں گے، ان کے استعمال کے برتن اور کنگھیاں سونے اور چاندی کی ہوں گی، ان کی انگیٹھیوں میں (جلانے کے لئے) خوشبودار لکڑی ہو گی، ان کا پسینہ کستوری ہو گا، ہر جنتی کی دو دو بیویاں ہوں گی، ان کے حسن و لطافت کی بناء پر ان کی پنڈلیوں کا گودا گوشت میں سے نظر آ رہا ہوگا، اہل جنت کا آپس میں کسی قسم کا اختلاف یا جھگڑا نہیں ہوگا۔ ان کے دل ایک دوسرے کے بغض سے یکسر پاک صاف ہوںگے گویا ان سب کا دل ایک ہوگا۔ وہ صبح شام اللہ تعالیٰ کی تسبیحات کریں گے۔
Haidth Number: 13302
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۰۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۲۴۵، ومسلم: ۲۸۳۴ (انظر: ۸۱۹۸)

Wazahat

Not Available