Blog
Books
Search Hadith

سب سے کم درجہ والے اور سب سے بلند درجہ والے جنتی کے انعامات کا بیان

۔ (۱۳۳۱۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اَدْنٰی مَقْعَدِ اَحَدِکُمْ مِنَ الْجَنَّۃِ اَنْ یَّقُوْلَ تَمَنَّ وَیَتَمَنّٰی فَیَقُوْلُ لَہُ: ھَلْ تَمَنَّیْتَ؟ فَیَقُوْلُ: نَعَمْ، فَیَقُوْلُ لَہُ: فَاِنَّ لَکَ مَا تَمَنَّیْتَ وَمِثْلَہُ مَعَہُ۔)) (مسند احمد: ۸۱۵۳)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو آدمی جنت میں سب سے کم درجہ والا ہو گا، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تو جو کچھ مانگنا چاہتا ہے، اس کی تمنا کر، وہ آدمی تمناکرے گا، پھراللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا: کیا تو نے تمنا کر لی ہے؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں، پھر اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تو نے جو تمنا کی ہے، تجھے وہ کچھ بھی ملے گا اور اس جتنا مزید بھی۔
Haidth Number: 13311
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۱۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۲ (انظر: ۸۱۶۸)

Wazahat

Not Available