Blog
Books
Search Hadith

سب سے کم درجہ والے اور سب سے بلند درجہ والے جنتی کے انعامات کا بیان

۔ (۱۳۳۱۲)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اَدْنٰی اَھْلِ الْجَنَّۃِ مَنْزِلَۃً لَیَنْظُرُ فِیْ مُلْکِہٖاَلْفَیْ سَنَۃٍیَرٰی اَقْصَاہُ کَمَا یَرٰی اَدْنَاہُ یَنْظُرُ فِیْ اَزْوَاجِہٖوَخَدَمِہٖ،وَاِنَّاَفْضَلَہُمْمَنْزِلَۃً لَیَنْظُرُ فِیْ وَجْہِ اللّٰہِ تَعَالٰی کُلَّ یَوْمٍ مَرَّتَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۴۶۲۳)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اہل جنت میں سے سب سے کم مرتبے والا آدمی اپنے ملک میں دو ہزار سال کے عرصہ میں محض ایک بار نظر ڈال سکے گا، وہ دور والے مقامات کو بھی اسی طرح دیکھے گا جیسے قریب والی جگہ کو دیکھے گا، اسی طرح وہ اپنی بیویوں اور خادموں کو دیکھے گا اور اہل جنت میں سے اعلیٰ ترین درجے والے جنتی وہ ہو گا جو روزانہ دو مرتبہ اللہ تعالیٰ کا دیدار کرے گا۔
Haidth Number: 13312
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۱۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، ثویر بن ابی فاختۃ ضعفہ ابن معین و ابو زرعۃ وابو حاتم وغیرھم، وقال الدارقطنی وعلی بن جنید: متروک، أخرجہ الترمذی : ۲۵۵۳،۳۳۳۰ (انظر: ۴۶۲۳)

Wazahat

Not Available