Blog
Books
Search Hadith

سب سے کم درجہ والے اور سب سے بلند درجہ والے جنتی کے انعامات کا بیان

۔ (۱۳۳۱۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اَدْنٰی اَھْلِ الْجَنَّۃِ مَنْزِلَۃً اَنَّ لَہُ لَسَبْعَ دَرَجَاتٍ وَھُوَ عَلٰی السَّادِسَۃِ وَفَوْقَہُ السَّابِعَۃُ وَاِنَّ لَہُ لَثَلٰثُمِائَۃِ خَادِمٍ وَیُغْدٰی عَلَیْہِ وَیُرَاحُ کُلَّ یَوْمٍ ثَلٰثُمِائَۃِ صَحْفَۃٍ وَلَااَعْلَمُہُ اِلَّا قَالَ: مِنْ ذَھَبٍ فِیْ کُلِّ صَحْفَۃٍ لَوْنٌ لَیْسَ فِی الْاُخْرٰی، وَاِنَّہ لَیَلَذُّ اَوَّلُہُ کَمَا یَلَذُّ آخِرُہُ وَاِنَّہُ لَیَقُوْلُ: یَارَبِّ! لَوْ اَذِنْتَ لِیْ لَاَطْعَمْتُ اَھْلَ الْجَنَّۃِ وَلَسَقَیْتُہُمْ لَمْ یَنْقُصْ مِمَّا عِنْدِیْ شَیْئٌ وَاِنَّ لَہُ لَاِثْنَتَیْنِ وَسَبْعِیْنَ زَوْجَۃً سِوٰی اَزْوَاجِہٖمِنَالدُّنْیَا وَاِنَّ الْوَاحِدَۃَ مِنْہُمْ لِیَأْخُذُ مَقْعَدُھا قَدْرَ مِیْلٍ مِنَ الْاَرْضِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۹۴۵)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے کم مرتبے والے جنتی کے سات درجات ہوںگے، وہ چھٹے درجے پر ہو گا اور اس سے اوپر ساتواں ہوگا، اس کے تین سو خادم ہوں گے، صبح شام سونے کے تین سو برتن اس کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور ہر برتن میں ایسا کھانا ہوگا جو دوسرے برتن میں نہیں ہوگا اور اس کا پہلا حصہ جتنا لذید ہو گا، اس کا آخری بھی اتنا ہی مزیدار ہو گا۔وہ کہے گا: اے میرے ربّ! اگر تو مجھے اجازت دے اور میں اہل جنت کو کھانا پیش کروں اور مشروبات پلاؤں، اس سے میری نعمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی، نیز اسے دنیا والی بیویوں کے علاوہ بہتر جنتی بیویاں ملیں گی، ان میں سے ایک ایک بیوی کے بیٹھنے کی جگہ ایک میل زمین کے برابر ہوں گی۔
Haidth Number: 13315
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۱۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شھر بن ھوشب، وسُکین بن عبد العزیز فیہ کلام (انظر: ۱۰۹۳۲)

Wazahat

فوائد:… جنت میں اہل ِ جنت کے مراتب اور مختلف درجے ہوںگے، ان میں سے بعض بہت اعلیٰ درجات پر فائز ہوںگے، بعض ان سے نیچے اور بعض ان سے بھی نیچے ہوں گے، لیکن کسی کو اپنی کمی یا حقارت کا احساس نہیں ہوگا۔