Blog
Books
Search Hadith

اہل جنت ،ان کی صفات ،دیگر امتوں کے مقابلے میں امت ِ محمدیہ کی تعداد اوران کے کھانے پینے ، نکاح اور لباس کا تذکرہ

۔ (۱۳۳۱۹)۔ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَھْلُ الْجَنَّۃِ عِشْرُوْنَ وَمِائَۃُ صَفٍّ، ہٰذِہِ الْاُمَّۃُ مِنْ ذٰلِکَ ثَمَانُوْنَ صَفًّا۔)) قَالَ اَبُوْعَبْدِالرَّحْمٰنِ: مَاتَ بِشْرُ بْنُ الْحَارِثِ وَاَبُو الْاَحْوَصِ وَالْھَیْثَمُ بْنُ خَارِجَۃَ فِیْ سَنَۃِ سَبْعٍ وَّعِشْرِیْنَ۔ (مسند احمد: ۲۳۴۴۹)

سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، ان میں سے اسی (۸۰) صفیں اس امت کے لوگوں کی ہوں گی۔
Haidth Number: 13319
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۱۹) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الترمذی: ۲۵۴۶، وابن ماجہ: ۴۲۸۹(انظر: ۲۳۰۶۱)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان اسی صفوں میں سے کسی صف میں کھڑا کر دے۔ (آمین)